حماد اظہر کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے پچاس سے زائد مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد حکمت عملی تیار کر لی، ان پر لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں پچاس سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں، وہ تمام کیسز میں پہلے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لیں گے ۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حماد اظہر حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گے، حفاظتی ضمانت ملنے پر متعلقہ عدالتوں سے ضمانتوں کیلئے رجوع کیا جائے گا۔
پاکستان اور فلپائن کے قونصل جنرلز کی فلپائنی قونصلیٹ دبئی میں ملاقات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کی لیگل ٹیم نے تمام مقدمات کا ریکارڈ اکٹھا کر لیا، حماد اظہر نو مئی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پشاور ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت
پڑھیں:
مالی فراڈ کے واقعات؛ ملک بھر کے کال سینٹرز کیلئے لائسنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ
اسلام آباد:مالی فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے حکومت نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، این سی سی آئی اے کے ’’آپریشن گرے‘‘ کا دائرہ صوبوں تک پھیلایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ملک بھر کے کال سینٹرز کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا، کال سینٹر کے قیام کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا جائے گا، کال سینٹر کو لائسنس 3 وفاقی اداروں کی منظوری سے جاری ہوگا۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے، پی ٹی اے اور حساس ادارے کو یہ ذمہ داری دی جائے گی، صوبوں میں موجود غیرلائسنس یافتہ اور مشکوک کال سینٹر اب اگلا نشانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے آپریشن گرے میں اب منظم ڈیجیٹل فراڈ کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گی، اس کا مقصد جعلی اسکیموں کے ذریعے فراڈ کرنے والوں کا نیٹ ورک توڑنا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ عمل سائبر کرائم رسپانس انفرا اسٹرکچر کو جدید بنانے کی کوششوں کا بھی حصہ ہے، حالیہ کارروائیوں سے ڈیجیٹل جعل سازوں کے طریقہ کار میں خلل پڑ رہا ہے اور اب فیصلہ کارروائی ہوگی۔