روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی لہریں، امریکا سمیت بحرالکاہل کے ساحلی ممالک میں ہنگامی الرٹس
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس کے مشرقی علاقے کامچاتکا میں بدھ کے روز 8.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی افراد زخمی ہوگئے اور سونامی کی 4 میٹر (13 فٹ) تک بلند لہریں اٹھیں۔ زلزلے اور سونامی کے باعث بحرالکاہل کے گرد واقع کئی ممالک میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں اور انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔
خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ کے مطابق کامچاتکا کے گورنر ولادیمیر سولودوف نے اپنے پیغام میں کہا، ’آج کا زلزلہ دہائیوں میں سب سے شدید تھا، صورتحال سنجیدہ ہے۔‘
ریجنل ایمرجنسی منسٹر سرگئی لیبیڈیف کے مطابق ساحلی علاقوں میں 3 سے 4 میٹر تک سونامی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ جس کلے باعث عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
زلزلے کی شدت اور مقام
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی صرف 19.
جاپان میں خطرے کی گھنٹیاں
2011 کے تباہ کن زلزلے و سونامی سے سبق لیتے ہوئے جاپان کے محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے لیے فوری انخلا کا حکم دے دیا۔ جزیرہ ہوکائیدو میں شہری چھتوں پر خیمے لگا کر پناہ لیتے دیکھے گئے جبکہ ماہی گیری کشتیاں محفوظ مقامات کی طرف نکل گئیں۔
فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ کو خالی کرا لیا گیا، جہاں 2011 میں زلزلے کے بعد تابکار مواد کے اخراج کا بحران پیدا ہوا تھا۔ جاپانی حکام کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان یا جوہری تنصیبات میں کسی خرابی کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی وارننگ اور ہوائی کی تیاری
امریکی سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ تین گھنٹوں کے اندر خطرناک لہریں کئی ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا، ’بحرالکاہل میں آنے والے زلزلے کے بعد ہوائی میں سونامی وارننگ جاری ہے، امریکا کی مغربی ساحلی پٹی اور الاسکا بھی خطرے کی زد میں ہیں، لوگ محفوظ رہیں۔‘
ہوائی کی ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے فوری طور پر بلند مقامات یا عمارتوں کی چوتھی منزل تک چلے جائیں۔
روس میں زخمی، عمارتوں کو نقصان
روسی وزیر صحت اولیگ میلنیکوو نے بتایا کہ کئی افراد زلزلے سے زخمی ہوئے، کچھ لوگ بھاگنے کے دوران گرے، ایک شخص کھڑکی سے چھلانگ لگا بیٹھا، جب کہ ایک خاتون نئے ایئرپورٹ ٹرمینل میں زخمی ہوئیں۔ تاہم تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔
ایمرجنسی سروسز کے مطابق سخالین کے قصبے سیویرو-کورلسک میں بندرگاہ اور ایک فش فیکٹری سونامی کی زد میں آ کر جزوی طور پر زیرِ آب آگئیں۔ علاقے کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ ایک کنڈرگارٹن کو بھی نقصان پہنچا، تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
’رِنگ آف فائر‘ پر واقع خطرناک علاقہ
کامچاتکا خطہ بحرالکاہل کے ’رِنگ آف فائر‘ پر واقع ہے جو زمین کے سب سے زیادہ زلزلہ خیز اور آتش فشانی خطوں میں سے ایک ہے۔ روسی اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق یہ 1952 کے بعد کا سب سے شدید زلزلہ تھا۔
کامچاتکا جیوفزیکل سروس کے ڈائریکٹر ڈینیلا چیبروف کے مطابق زلزلے کی شدت بلند ضرور تھی، مگر مرکز کے مخصوص خدوخال کے باعث جھٹکوں کی شدت قدرے کم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہے گا، مگر مزید بڑے زلزلے کا خطرہ فی الحال نہیں۔
Post Views: 4
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ساحلی علاقوں سونامی کی کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔