پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 جنوری 2024ء ) وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے احتجاج کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ "اووو" کر کے احتجاج کریں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پشاور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف پر طنز کیا گیا۔ علی گنڈاپور نے کہا کہ اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے، اگر میں نے پیسے نہیں دیے تو میرے خلاف ’اووو‘ کر کے احتجاج کریں۔
ہر سال نیب کی صرف رپورٹ آتی ہے کہ کرپشن ہو رہی ہے، نیب سمیت دیگر ادارے کیوں ہیں اگر وہ کام نہیں کر سکتے، جامعات میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق شعبہ جات کھولیں گے، پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کی پروموشن کی منظوری دیتا ہوں۔(جاری ہے)
وزیر اعلٰی نے مزید کہا کہ آبادی بڑھ گئی لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی ہے، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کو جواب دینا ہے، یہ سوچ پیدا کرنی ہو گی کہ ہم نے کشکول کو توڑنا ہے، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہو گا، ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے، کے پی پہلا صوبہ ہے جہاں 30 ارب روپے قرضہ اتارنے کے لیے مختص کیے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں، آگے بڑھنے کے لیے خوف کے بت کو توڑنا پڑے گا، نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
دفترخارجہ کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر کابینہ کے اہم اراکین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیرِاعظم کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہوگی جس میں پاک سعودی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
دونوں رہنما خطے اور دنیا کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔
توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پائیں گے جو دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت اور گہرائی فراہم کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخ، دین، اقدار اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر استوار ہیں۔
’وزیرِاعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان منفرد شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا، تاکہ دونوں عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب سعودی ولی عہد شہباز شریف شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم