جی بی کونسل کا گلگت بلتستان پاور بورڈ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اجلاس میں غواڑی پاور پراجیکٹ، ہینزل پاور پراجیکٹ، عطا آباد اور دیگر پاور پراجیکٹس پر فوری کام کرانے سمیت دیگر اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ کی سربراہی میں گلگت بلتستان کونسل کا ایک اہم اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے جاری پیشرفت پر متعلقہ حکام نے کونسل ممبران کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں جی بی میں جاری بجلی بحران کے مستقل حل کے لئے گلگت بلتستان پاور بورڈ کا فوری اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا جس میں غواڑی پاور پراجیکٹ، ہینزل پاور پراجیکٹ، عطا آباد اور دیگر پاور پراجیکٹس پر فوری کام کرانے سمیت دیگر اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ اجلاس میں گلگت سکردو روڈ پر آئے روز حادثات پر تشویش کا اظہار کیا گیا نیز اب تک کام مکمل نہ ہونے اور ٹنلز اور شلٹرز کی تعمیر نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کو خط ارسال کیا گیا جس میں تحفظات کا اظہار کیا اور فوری گلگت سکردو روڈ پر ٹنلز بنانے کی تاکید کی گئی۔ ساتھ ہی گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کی جلد بحالی پر بھی متعلقہ حکام سے رابطے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں رکن کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمٰن، حشمت اللہ اور جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل سدھیر خٹک اور دیگر نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔