یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساڑھے چار سال بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز جمعہ دس جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کےلیے روانہ ہوگی جس کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔
سماء نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پیرس ایئرپورٹ پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے اور مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے لینڈ کرے گی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس موقع کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ صبح 10 بجے ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے اور پہلی پرواز کو رخصت کریں گے۔تقریب کے لیے ایئرپورٹ پر ایک خوبصورت اسٹیج تیار کیا گیا ہے، جبکہ مسافروں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی طور پر فرانس کی مشہور یادگار 'آرک ڈی ٹرومف' کا ماڈل بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ تقریب کو یادگار بنایا جا سکے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
ادھر پیرس ایئرپورٹ پر بھی پی آئی اے کی پہلی پرواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور فرانسیسی ایوی ایشن حکام کی موجودگی میں کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔پی آئی اے کی جانب سے اس بحالی کو یورپ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور مسافروں کو براہ راست سہولت فراہم کرنے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ پر
پڑھیں:
تھیٹر کے ساتھ شادیوں میں بھی فحش گانوں پر پابندی عائد کی جائے، فنکاروں کا مطالبہ
پنجاب حکومت کی جانب سے تھیٹر اور اسٹیج میں عریانی روکنے کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر آرٹسٹوں نے اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے فحش گانوں پر تقاریب میں بھی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف تھیٹر آرٹسٹ قیصر پیا نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تھیٹرز کیخلاف کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے کچھ مشکلات تو ہیں مگر میرا ماننا ہے کہ وقت کے ساتھ سب بہتر ہوجائے گا کیونکہ میں خود فیملی ڈراموں کے حق میں ہوں۔
قیصر پیا نے کہا کہ ماضی میں جو غلط کام میں نے کیا اُس پر معافی مانگنے کے بعد اب ایسے ڈرامے کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو ہماری بہنیں اور گھر والے بھی ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ اب فیملیز کو بھی چاہیے کہ وہ صاف ستھرے تھیٹر کو سپورٹ کریں اور ڈرامے دیکھنے کیلیے آئے۔
سینئر آرٹسٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے اقدامات کے بعد لوگ خوفزدہ ہیں اور وہ تھیٹر نہیں آرہے، اسی وجہ سے ہمارا عید کا سیزن بہت زیادہ خراب گزرا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نے جیسے تھیٹرز میں 80 فحش گانوں پر پابندی عائد کی اُسی طرح شادی کی تقاریب، یوٹیوب، فیس بک پر ان گانوں پر پابندی لگائی جائے۔
قیر پیا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جن گانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے انہیں کلیئرنس ملی تھی جس کے بعد ریلیز ہوئے، حکومت کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کن لوگوں نے ان گانوں کو کلیئر قرار دیا ہے۔