Jasarat News:
2025-07-26@00:05:44 GMT

یونین آف جرنلسٹس کا صحافیوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے مرکزی سینئر نائب صدر ناصر شیخ نے کہا ہے کہ تعلقہ اور تحصیل کی سطح پر کام کرنے والے صحافیوں کو بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، ان کے ایکریڈیشن کارڈ کے علاوہ ہیلتھ ، ریلوے کارڈ دیے جائیں، صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں، ان کی محنت اور جدوجہد کے نتیجے میں عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وہ ایچ یو جے (ورکرز) کے عرفان آرائیں، جنرل سیکرٹری امجد اسلام اور دیگر کے ہمراہ ٹنڈوآدم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد کیلیے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے سماجی ناانصافیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، اس وقت پاکستان میں صحافی انتہائی نامساعد حالات سے دوچار ہے، انہیں نہ تو جانی اور نہ ہی مالی تحفظ حاصل ہے، اس کے باوجود ملک بھر کے صحافی اور بالخصوص سندھ کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے جس طرح عوامی مسائل کو اُجاگر کیا ہے وہ قابل ذکر ہے، پی ایف یو جے ورکرز سندھ سمیت ملک کے کونے کونے میں موجود صحافیوں کے حقوق اور انہیں بنیادی سہولیات کے حوالے سے عملی جدوجہد کر رہی ہے، سندھ کے صحافیوں کے مسائل پر مشتمل تحریری یادداشت جلد وزیرا طلاعات، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی انفارمیشن سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائیں گی۔ ایچ یو جے ورکرزکے عرفان آرائیں اور امجد اسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے چھوٹے شہروں کے صحافیوں کو ہر سطح پر نظر انداز کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے جس کا تدراک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ بھر میں تحصیل و تعلقہ کی سطح پر صحافیوں کو منظم کرکے ان کے حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھارہے ہیں۔ اس موقع پر ٹنڈوآدم پریس کلب کے صدر شیراز سموں، نائب صدر حاجی خان سولنگی، جنرل سیکرٹری جاوید مصطفی، جوائنٹ سیکرٹری عاشق حسین، آفس سیکرٹری رانا سلمان اور دیگر کو پی ایف یو جے ورکرز اور ایچ یو جے ورکرز کے عہدیداروں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ہار پہنائے، بعد ازاں پی ایف یو جے ورکرز کے رہنمائوں نے ٹنڈوآدم یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے دفتر کا دورہ کیا اور وہاں یونین کے عہدیداروں سے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔ بعد ازاں ٹنڈوآدم یونین آف جرنلسٹس ورکر کے صدر ممتاز حسین، جنرل سیکرٹری خالد خاصخیلی، سینئر صحافی ریاض حسین سنجرانی اور دیگر نے یونین کے حوالے سے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یو جے ورکرز

پڑھیں:

یورپی یونین اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے پچاس برس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2025ء) یورپی یونین اور چین دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر یورپی کمیشن کی صدر ارزلا فان ڈیئر لائن اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا جمعرات کو بیجنگ کے دورے پر پہنچے اور وہ چینی صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

چین اور یورپی یونین ایک دوسرے کے دوسرے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں، لیکن دونوں فریق دیگر مسائل کے علاوہ مارکیٹ تک رسائی، صنعتی پالیسیوں اور یوکرین میں روس کی جنگ کے حوالے سے جھگڑتے بھی رہے ہیں۔

برسلز نے جمعرات کے روز کی بات چیت کو "ہمارے تعلقات کے تمام پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی، واضح، ٹھوس اقدامات کا ایک واضح موقع" قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بیجنگ کا کہنا ہے کہ چونکہ چین اور یورپی یونین دونوں ہی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت امریکہ کی جارحانہ تجارتی حکمت عملی کا مقابلہ کر رہے ہیں، اس لیے اس ہفتے یورپی بلاک کے ساتھ تعلقات ایک "اہم موڑ" پر ہیں۔

چینی صدر کی بیجنگ میں یورپی یونین کے سربراہوں سے ملاقات

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدرشی جن پنگ نے یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چینی صدر نے مبینہ طور پر کہا کہ ہنگامہ خیز دنیا میں چین اور یورپی یونین کو اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے اور اختلافات کے باوجود "مشترکہ زمین" تلاش کرنی چاہیے۔

چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کے مطابق انہوں نے یورپی یونین کے رہنماؤں پر بھی اس بات کا زور دیا کہ وہ "درست اسٹریٹجک انتخاب" کریں۔

سی سی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق چینی صدر نے کہا، "بین الاقوامی صورتحال جتنی سنگین اور پیچیدہ ہے، چین اور یورپی یونین کے لیے مواصلات کو مضبوط بنانا، باہمی اعتماد میں اضافہ اور تعاون کو گہرا کرنا اتنا ہی اہم ہے۔

" تجارتی تعلقات میں توازن ضروری

یوروپی کمیشن کی صدر اروزلا فان ڈیئر لائن نے بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپلز میں شی جن پنگ سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ یورپی یونین اور چین کے تعلقات ایک "اہم موڑ کے مقام" پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا، "جیسے جیسے ہمارا تعاون گہرا ہوا ہے، اسی طرح عدم توازن بھی ہوا ہے۔ ہم ایک موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔

"

واضح رہے کہ چین کے ساتھ یورپی یونین کا تجارتی خسارہ گزشتہ سال 306 بلین یورو کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

اس حوالے سے فان ڈیئر لائن نے کہا کہ "ہمارے دوطرفہ تعلقات کا دوبارہ توازن ضروری ہے۔۔۔ چین اور یورپ کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے متعلقہ خدشات کو تسلیم کریں اور حقیقی حل کے ساتھ آگے بڑھیں۔"

یورپی یونین اور چین کے تعلقات میں کشیدگی

یوروپی یونین اور چین کے درمیان سربراہی اجلاس سے پہلے فریقین کے تعلقات میں کافی خرابی دیکھی گئی ہے۔

دونوں فریقوں میں تجارت کے حوالے سے اہم اختلافات ہیں۔ اس میں یورپی یونین کی فرموں کے لیے چینی مارکیٹ تک غیر مساوی رسائی، نایاب معدنیات پر چین کی روک تھام نیز صنعتی پالیسیاں اور چینی کمپنیوں کے حق میں بھاری سبسڈیز جیسی شکایات شامل ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے شرکت کی دعوت مسترد کرنے کے بعد ان مذاکرات کو برسلز سے بیجنگ منتقل کر دیا گیا اور پھر دو دن پر مشتمل مذاکرات کو ایک دن کا کر دیا گیا۔

یہ سربراہی اجلاس یورپی یونین اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، تاہم ایک ایسے وقت جب بیجنگ اور برسلز دونوں بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی تناؤ سے دوچار ہیں۔ تجارتی تنازعات کی وجہ سے فریقین کے درمیان تعلقات بھی تناؤ کا شکار ہیں۔

ادارت: جاوید اختر

متعلقہ مضامین

  • سندھ اسمبلی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کے خلاف متفقہ قرارداد منظور، انصاف کا مطالبہ
  • وفاقی وزیر امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس،جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کا بجٹ زیر غور
  •  سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا جائزہ اجلاس
  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا چین اور یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تعاون کا خیرمقدم
  • دوسروں کے اے سی اتارنے والا سہولیات نہ ملنے کا پروپیگنڈا کررہا :عظمیٰ بخاری
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، عظمی بخاری
  • یورپی یونین اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے پچاس برس
  • سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی اندرونی بغاوت کا عمران خان کی رہائی کی تحریک پر کیا اثر ہوگا؟
  • شاپنگ بیگز پر پابندی، سندھ ہائیکورٹ کا عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار
  • لندن ہائیکورٹ میں بیان: آئی ایس آئی کا اغوا، تشدد یا صحافیوں کو ہراساں کرنے سے کوئی تعلق نہیں، بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر