لاہور، دھند میں کمی پر فلائٹوں کی لینڈنگ شروع
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور میں دھند کی میں کمی پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹوں کی آمد شروع ہوگئی، سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹ پر شدید دھند سے لینڈنگ متاثر ہے۔
لاہور کے اطراف شدید دھند کی وجہ سے 3 غیر ملکی پروازوں کو اسلام آباد اتارا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور پہنچی پرواز ایس وی 738 کو اسلام آباد موڑ دیا گیا جبکہ ابوظہبی لاہور کی پرواز ای وائی 284 کو بھی اسلام آباد لینڈنگ کرائی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ دوحا سے لاہور کی پرواز کیو آر 620 کو بھی اسلام آباد اتارا گیا، مسقط سے لاہور کی پرواز او وی 521 ایک گھنٹہ تاخیر سے پونے 4 بجے لینڈ کر گئی۔
استنبول لاہور کی پرواز کیو آر 714 کی آمد میں پونے 3 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ شارجہ سے لاہور کی پرواز ایف ایل 503 کی آمد میں بھی نصف گھنٹہ تاخیر ہے۔
دوسری جانب سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹ پر بھی شدید دھند سے لینڈنگ متاثر ہے جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد ایئر پورٹس کا موسم کلیئر ہے، پشاور ایئر پورٹ پر بادل ہیں مگر لینڈنگ اپروچ نارمل ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حد نظر بہتر ہونے پر اسلام آباد اتاری گئی پروازوں کی لاہور کیلئے روانگی شروع ہوجائے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد سے لاہور پرواز ا
پڑھیں:
ہنگو ؛ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ
سٹی 42 : ہنگو میں دوآبہ کے علاقے تورہ وڑی میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کریں گے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری