لاہور ایئرپورٹ پر دھند سے حد نگاہ صفر فلائٹ شیڈول شدید متاثر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سعید احمد: لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کی وجہ سے مختلف بین الاقوامی پروازوں کو لینڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق، جدہ سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے بعد طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔
اسی طرح دوحہ سے آنے والی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 620 اور ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 284 کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور دونوں پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔
مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
شدید دھند کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
لاہور:پاکستان ٹیسٹ ٹیم اگلے سال برطانیہ کا دورہ کرے گی، جس کا شیڈول بھی سامنے آگیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر 2026 میں شیڈول سیریز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے ہیڈنگلے لیڈز میں ہوگا اور 27 اگست سے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی لندن کا لارڈز اسٹیڈیم کرے گا۔
اس طرح، تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔