پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ویبب ڈیسک: مئی 2024 میں تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور امتیار علی نے استعفیٰ دیدیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی نے اپنا استعفیٰ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو ارسال کر دیا،خط میں کہا گیا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ذمہ داری پورا کرنے سے قاصر ہوں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بننے سے قبل بطور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر کام کرتا تھا، دوبارہ اپنے عہدے پر کام کرنا چاہتا ہوں۔
مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔