ناظم جامعہ نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو بتایا کہ جمعیت پنجاب یونیورسٹی میں پرامن ماحول میں تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں پچھلے 75 سالوں سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ مہنگائی اور فیسوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کیلئے تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کو بھی مشکل بنا دیا ہے۔ پنجاب میں ایک کڑور ستر بچے سکول نہیں جاتے، جن کو سکول ہونا چاہیے۔ یونیورسٹیز میں بھی تعلیم آئے روز مہنگی کی جا رہی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

پنجاب یونیورسٹی، جمیعت کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

پنجاب یونیورسٹی، جمیعت کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

پنجاب یونیورسٹی، جمیعت کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

پنجاب یونیورسٹی، جمیعت کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

پنجاب یونیورسٹی، جمیعت کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

پنجاب یونیورسٹی، جمیعت کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

پنجاب یونیورسٹی، جمیعت کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

پنجاب یونیورسٹی، جمیعت کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

پنجاب یونیورسٹی، جمیعت کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

پنجاب یونیورسٹی، جمیعت کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام لاء کالج میں کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں پنجاب کے روایتی کھانوں کے  علاوہ دیگراشیاء کے سٹالز لگائے گئے، جن میں طلبہ وطالبات نے غیرمعمولی دلچپسی کا اظہار کیا۔ جمعیت جامعہ پنجاب کی خصوصی دعوت پر ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدرعدنان لودھی نے نومنتخب کابینہ اورممبران کے ہمراہ کتاب میلے کا دورہ کیا اورناظم جامعہ پنجاب انعام الرحمان گجر سے ملاقات کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم جامعہ پنجاب انعام الرحمان گجر کا کہنا تھا کہ جنوری2025 میں اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں سالانہ پائینر فیسٹیول کا انعقاد کرے گی، جس میں نیلام گھر، کتاب میلہ، کھانے پینے کے سٹالز، مقابلہ بیت بازی سمیت دیگر علمی و ادبی پروگرامات ہوں گے، جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات براہ راست شرکت کریں گے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پنجاب یونیورسٹی

پڑھیں:

عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی، شفاف گورننس مسلم لیگ (ن) کا اصل ایجنڈا: مریم نواز

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔  پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے ساہیوال کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن و امان، روڈز کی بحالی، ستھرا پنجاب، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی، جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز لانچ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ (ن) کا اصل ایجنڈا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ ہے۔ ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ ساہیوال کے اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب آج پرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی، شفاف گورننس مسلم لیگ (ن) کا اصل ایجنڈا: مریم نواز
  • الریاض میں مشتاق بلوچ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
  • پی ٹی آئی کی پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کی تیاری
  • پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
  • جمیعت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کے انتخابی اجلاس کا انعقاد
  • مولانا فضل الرحمان کی ایک بار پھر پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید
  • میں گاندھی کو صرف سنتا یا پڑھتا نہیں بلکہ گاندھی میں جیتا ہوں، پروفیسر مظہر آصف
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • جامعہ اردو میں بدانتظامی، ہراسانی اور سہولیات کی کمی، اسلامی جمعیت طلبہ کا شدید احتجاج