دبئی ، شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
دبئی ، شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025  سب نیوز 
دبئی : امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ دنیا بھر کے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کو تیار ہے جس میں بالی ووڈ ستارے شاہد کپور ، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ جلوہ گر ہوں گے
تقریب کا آغاز ہفتہ 11 جنوری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا۔ شاہد، پوجا اور سونم اپنے بلاک بسٹر گانوں پر شاندار پرفارمنس کے ساتھ جشن کا آغاز کریں گے جس کے بعد شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ تقریب میں بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور اداکار جیکی بھگنانی اور ردھیما پاٹھک
افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔تماشائیوں کو شام 4 بجے سے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی پریشانی سے بچنے کے لئے جلد سے جلد پہنچیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور سونم
پڑھیں:
لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
لاہور کے کرکٹ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔اس فیصلہ کن مقابلے میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔ہفتے کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے لیے 32 ہزار 437 افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کے آنے پر قذافی اسٹیڈیم کی اسکرین پر ہاؤس فل بتایا گیا۔ یہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ کراؤڈ تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں آج سے پہلے ہوم گراؤنڈ پر شائقین میچ دیکھنے نہیں آئے۔لاہور کے کرکٹ شائقین نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کھیل سے کس قدر والہانہ محبت کرتے ہیں۔واضح رہے پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سیریز 1-2 سے جیت لی۔