ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رجسٹریشنز کی بحالی کے لئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت جاری کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس رجسٹریشنز کی بحالی کے لئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت جاری کر دیں۔ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے متعلقہ زونز افسران کو بھی رجسٹریشن فعال کرنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کر دی،جعلسازی یا نا قابل قبول ان پٹ ٹیکس کی وجہ سے معطل رجسٹریشن کی بحالی کیلئے ادائیگی کا جائزہ لیا جائے گا،رجسٹرڈ شخص کو اپنے یونٹ آفیسر کے سامنے اپنی شناخت ثابت کرنا ہوگی۔
(جاری ہے)
اپلیٹ ٹربیونل یا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے حکم خلاف اپیل دائر کرنے کی صورت میں شناخت ثابت کرنا ہوگی،مسلسل 6 ماہ سے زائد نان فائلر کی بنا پر رجسٹریشن معطلی کی بحالی کیلئے عائد کردہ جرمانہ جمع کرانا لازمی قرار ہے،رجسٹرڈ افراد کو تحریری طور پر ماہانہ سیلز ٹیکس جمع نا کرانے کی وجوہات بھی بیان کرنا ہوگی۔رجسٹرڈ افراد کو یونٹ آفیسر کے سامنے اپنی شناختی دستاویزات کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں بھی پیش ہونا ہوگا،یونٹ افسران کو مقدمات کو فوری نمٹانے کے لیے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئیں۔.ذریعہ: UrduPoint
پڑھیں:
انضمام ختم کرنے یا ایف سی آر بحالی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ
سفارشات ضم شدہ اضلاع کو دیگر علاقوں کے برابر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہوں گی: اعلامیہخیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کو مضبوط بنانے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق نہ سابق فاٹا کا انضمام ختم کیا جا رہا ہے نہ ہی ایف سی آر کی بحالی زیر غور ہے، یہ اعلیٰ سطح کمیٹی آئینی ترمیم کا کوئی نیا مسودہ تیار نہیں کر رہی ہے۔
کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق آئینی ترمیم، انضمام ختم کرنے یا ایف سی آر بحالی سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، سابق فاٹا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع صوبہ خیبر پختونخوا کا حصہ ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق سفارشات ضم شدہ اضلاع کو دیگر علاقوں کے برابر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہوں گی۔