ملک ریاض عرصہ بعد منظر عام پر آ گئے، دبئی میں دفتر کا افتتاح،تجربہ دبئی میں تاریخی تعمیراتی منصوبہ مکمل کرے گا، انتظامیہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ملک ریاض عرصہ بعد منظر عام پر آ گئے، دبئی میں دفتر کا افتتاح،تجربہ دبئی میں تاریخی تعمیراتی منصوبہ مکمل کرے گا، انتظامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
دبئی (آئی پی ایس )معروف رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کافی عرصہ بعد منظر عام پر آ گئے، دبئی میں نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ بحریہ ٹا ئو ن بی ٹی پراپرٹیز کے نام سے نئے تعمیراتی منصوبے کے آغاز پر شرکا کو بتایا گیا کہ ملک ریاض کا 30 سالہ تجربہ جنوبی دبئی میں تاریخی تعمیراتی منصوبہ مکمل کرے گا، جس میں دبئی کے اعلی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔
بحریہ ٹان کے مطابق دبئی حکومت کے شکر گزار ہیں جنھوں نے بحریہ ٹان کو کام کرنے کا موقع دیا، منصوبے میں اسپتال، اسکول، اپارٹمنٹس، ولاز اور وہ سب کچھ ہوگا جو انٹرنیشنل رہائشی منصوبے میں شامل ہوتا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ریل اسٹیٹ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک تھیں، اس موقع پر ملک ریاض حسین نے نئے آفس کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملک ریاض
پڑھیں:
چیف سیکریٹری سندھ نے تاریخی عمارت خارس ہاؤس گرائے جانے کا نوٹس لے لیا
چیف سیکریٹری سندھ نے کلفٹن روڈ پر تاریخی عمارت ’خارس ہاؤس‘ گرائے جانے کا نوٹس لے لیا۔
چیف سیکریٹری آصف شاہ نے کمشنر کراچی کو تحقیقات کرکے 72 گھنٹے میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی خارس ہاؤس گرائے جانے کے معاملے میں بے ضابطگی سامنے آنے پر ذمے دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری ثقافت اور ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) تحقیقات میں معاونت کریں۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف شاہ نے یہ بھی کہا کہ ثقافتی اور تاریخی ورثے کا تحفظ انتہائی اہم ہے۔