کرم: 3 ماہ سے راستوں کی بندش، عوامی مشکلات مزید بڑھ گئیں، پیٹرول نہ ہونے سے پیدل سفر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کرم: 3 ماہ سے راستوں کی بندش، عوامی مشکلات مزید بڑھ گئیں، پیٹرول نہ ہونے سے پیدل سفر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
کرم: ضلع کرم میں تین ماہ سے راستوں کی بندش سے عوامی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کرم میں روزمرہ استعمال کی اشیاء، ادویات اور اشیائے خورونوش کی کمی پوری نہ ہونے پر لاکھوں لوگ پریشان ہیں جب کہ پیٹرول ختم ہونے پر لوگ دوردراز کا سفربھی پیدل طے کررہے ہیں۔
لوئرکرم کے علاقے مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مرکزی شاہراہ آج بھی بند ہے جس کے باعث ٹل سے ضلع کرم کے لیے سامان لے جانے والی دیگر 40 سے زائد مال بردار گاڑیاں 7 روز سے رکی ہوئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مندوری دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوتے ہی ضلع کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ روانہ کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں.
رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی حکومت کے فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس تمام صورتحال کا نقصان صرف بھارت کو ہو رہا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ لائن آف کنٹرول کے علاقے سے 200 کلو میٹر اندر سخت سکیورٹی کے باوجود یہ مسلح افراد کیسے داخل ہوئے، کارروائی کی، اور پھر کیسے غائب ہو گئے؟ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت کو بھارتی عوام کے ساتھ یہ مذاق بند کرنا ہوگا
انہوں نے پلوامہ واقعے کے محرکات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کئی اہم سوالات اٹھائے، ان کا کہنا تھا کہ اب مودی حکومت صرف دکھاوے سے کام نہیں چلا سکتی، بلکہ اسے عوام کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔