7 دن میں 2 گھنٹے کی ورزش دل کے لیے کتنی فائدہ مند ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
باقاعدہ ورزش سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے اور ہارٹ اٹیک کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔ آپ کی جسمانی بدحالی کا شکار ہے تو آپ ہلکی پھلکی ورزش کرکے بھی اپنی صحت بہتر کر سکتے ہیں۔ ہفتے میں صرف 2 بار سائیکل چلا لیتے ہیں یا چہل قدمی کر لیتے ہیں تو دل کی بیماری کے امکانات 20 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔
اگر خراب فِٹنس کا حامل شخص ہفتے میں ورزش کے دورانیے کو 4 گھنٹے تک بڑھا لیتا ہے تو اسے دل کا عارضہ لاحق ہونے کے امکانات مزید 10 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔ لیکن ورزش کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس کا دورانیہ ہفتے میں قریباً 4 سے 6 گھنٹے تک بڑھائیں۔
ایک تحقیق کے مطابق جب لوگ ایک ہفتے میں اپنی ورزش کے دورانیے کو 7 سے 9 گھنٹے تک بڑھا لیتے ہیں تو ان کے دِل کی صحت میں مثبت تبدیلی آنے لگتی ہے۔ ورزش کی ابتدا کے بعد ایسی مثبت تبدیلیاں آنے میں قریباً 3 مہینے لگ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان میں مارننگ واک سمیت کیا کچھ کیا؟
تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ جو شخص عزم کے ساتھ ورزش کرتا ہے وہ نہ صرف دل کی صحت بہتر کرسکتا ہے بلکہ ان کا دل بھی بالکل ویسا ہی ہوجاتا ہے جیسا کسی فِٹ کھلاڑی کا ہوتا ہے۔ اگر آپ دل کی فِٹنس بہتر بنانے کے لیے ہفتے میں ایک یا 2 گھنٹے ورزش کرتے ہیں تو شاید کچھ ایسا ہوجائے جس کی آپ کو امید بھی نہ ہو۔ ہفتے میں 4 گھنٹے کی ورزش سے آپ کے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے لیکن اگر آپ اس سے لُطف اندوز ہوتے ہیں تو شاید اس کے دورانیے میں خود اضافہ کرلیں۔
اگر آپ اپنے دل کو بیماریوں کے خطرات سے بچانا چاہتے ہیں تو آپ کو پسینہ بہانا پڑے گا۔ ورزش میں شدت اختیار کرنا زیادہ فوائد حاصل کرنے کا آسان طریقہ ہے۔
مزید پڑھیں: صرف 5 منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کنٹرول اور دل کے مسائل کم کرسکتی ہے، تحقیق
ورزش کے دورانیے کے کم ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر آپ ورزش میں زیادہ جان لگا رہے ہیں تو کچھ ہفتوں کے بعد آپ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے۔ لیکن آپ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں تو آپ کو محتاط رہنا پڑ سکتا ہے کیونکہ دل کی جنیاتی بیماریاں، دل کی نسوں کا سُکڑ جانا یا دل کے پٹھوں پر سوجن آنا ایسے مسائل ہیں جن میں ماہرینِ صحت ورزش نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
اگر عام دنوں میں آپ کے لیے ورزش کا وقت نکالنا مشکل ہے تو آپ چھٹی والے دن ورزش کر سکتے ہیں۔ ایک تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ ہفتے میں ایک یا 2 دن ورزش کرنے والے لوگوں کے دل کی صحت میں بھی نمایاں فرق آیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2 دن دل عارضہ قلب ورزش.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے دورانیے ہفتے میں ورزش کے کی ورزش ہیں تو کے لیے کی صحت اگر آپ
پڑھیں:
تعلیمی دباؤ کا نقصان: بچے کی طبیعت مسلسل 14 گھنٹے سے ہوم ورک کرتے کرتے بگڑ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین کے شہر چانگشا میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں صرف 11 سالہ بچہ مسلسل 14 گھنٹے ہوم ورک کرنے کے بعد اسپتال جا پہنچا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا جب بچے نے صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہوم ورک کیا۔ رات 11 بجے کے قریب اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، اسے گھبراہٹ، تیز سانسیں، سر درد، چکر اور ہاتھ پاؤں سن ہونے کی شکایت ہونے لگی۔ گھبراہٹ میں والدین فوراً اسے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر آکسیجن لگائی۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی طبیعت زیادہ دباؤ اور حد سے زیادہ پڑھائی کے سبب خراب ہوئی۔ والدین بھی اس پر سختی سے ہوم ورک مکمل کرنے کا دباؤ ڈال رہے تھے جس کی وجہ سے بچہ مسلسل گھنٹوں پڑھنے پر مجبور ہوا۔ اسپتال کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ اگست کے مہینے میں اسی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں 30 سے زائد بچے انہی علامات کے ساتھ لائے گئے تھے۔
ماہرین نے بتایا کہ بچوں میں یہ مسائل تعلیمی دباؤ، امتحانات میں کامیابی کے خوف اور موبائل فون کے زیادہ استعمال کے باعث بڑھ رہے ہیں۔ ایسے حالات میں بچے ذہنی و جسمانی طور پر تھکن اور دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں جو بعض اوقات سنگین طبی مسائل کا باعث بنتے ہیں۔
یہ واقعہ چین کے سخت تعلیمی نظام پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے، جہاں مشکل امتحانات اور بہترین کارکردگی دکھانے کی دوڑ نے بچوں کو کم عمری میں ہی ذہنی دباؤ کا شکار بنا دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر والدین اور تعلیمی ادارے اس دباؤ کو کم کرنے پر توجہ نہ دیں تو بچوں کی صحت اور مستقبل دونوں بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔