UrduPoint:
2025-07-26@14:22:57 GMT

مولانا فضل الرحمن پنجاب کے چار روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

مولانا فضل الرحمن پنجاب کے چار روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پنجاب کے چار روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار، ضلعی سیکرٹری حافظ عبدالرحمن ودیگر نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق مولانا فضل آج (اتوار ) 12جنوری کو جامعہ خیر المدارس ملتان میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

جامعہ قاسم العلوم ملتان میں13جنوری کو فضلا کنونشن سے خطاب کریں گے۔ جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی وہاڑی میں 14جنوری کو استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ تقریبات میں مولانا فضل الرحمن کو مدارس دینیہ کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مولانا فضل

پڑھیں:

اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے

اسلام آباد:

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔

ملاقات میں پاک-امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

اس موقع پر دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اسحٰق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف، خطے کی صورتحال اور پاک-امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کانگریس اور انڈیا الائنس دفعہ 370 کی بحالی پر بات کریں، وحید الرحمن پرہ
  • اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے
  • گریٹر ڈائیلاگ ضرورت، جب بھی آئین سے تجاوز ہوا مسائل بڑھے: حافظ نعیم
  • مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 252 تک پہنچ گئیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن