یہ چاہتے ہیں عمران خان کو ایگزیکٹو آرڈر سے رہا کیا جائے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پی ٹی آئی کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت تو بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کر سکتی، یہ چاہتے ہیں ایگزیکٹو آرڈر سے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔
روز نامہ امت کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ خود اپنے لئے این آر او مانگ رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں، دریائے سندھ سے نئی نہروں کا معاملہ بے بنیاد ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کا کہنا تھا کہ معاہدے کی موجودگی میں کوئی صوبہ کسی اور کا پانی نہیں لے سکتا۔
ہَش منی کیس: مجرم ٹرمپ کا فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی
ڈاکٹر عارف علوی— فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سب پوچھتے ہیں بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔
لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو، انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی سے کہا کہ الیکش ملتوی ہونے چاہئیں۔
عارف علوی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا۔
عارف علوی نے کہا کہ ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آئندہ الیکشنز اور جمہوریت کے قیام کے لیے مذاکرات ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے کہ یہ انتخابی نشان ہے بھولنا مت۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے، کسی کو معلوم ہے تو آج تو بتا دے، کچھ تو شرم و حیا کریں اور بتا دیں کہ یہ ہیں وہ ذرائع۔