منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواہش رکھتی ہے کہ پنجاب میں سرائیکی صوبہ بنے، شہباز حکومت پانچ سال پورے کر بھی سکتی ہے اور نہیں بھی لیکن حکومت کے لیے یہ سال ہر لحاظ سے بڑا مشکل رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔ پی پی رہنما منظور وسان نے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو باتوں کے لیے پیش کش کی گئی لیکن وہ نہیں مانے۔ منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ دو ماہ کے بعد بانی پی ٹی آئی خود ریکویسٹ کرے گا کہ میں ہر بات ماننے کو تیار ہوں اور اگر ایسے فیصلے رہے تو یہ سال بانی پی ٹی آئی کے لیے بھاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواہش رکھتی ہے کہ پنجاب میں سرائیکی صوبہ بنے، شہباز حکومت پانچ سال پورے کر بھی سکتی ہے اور نہیں بھی لیکن حکومت کے لیے یہ سال ہر لحاظ سے بڑا مشکل رہے گا۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ حالات بتاتے ہیں پہلے کی طرح اب بھی پی ٹی آئی مختلف ناموں سے تقسیم ہوسکتی ہے جب کہ سندھ رہا ہے اور رہے گا اور سندھ کی تقسیم کا کوئی مائی کا لال نہیں سوچ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے خلاف سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پیپلز پارٹی کوئی فیصلہ کرے، کسی کے ذہن میں ہو سندھو دریا پر کینال نکلوائیں گے تو ان کے خواب پورے نہیں ہوں گے۔ منظور وسان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ملک اچھی طرح چلے لیکن یہ سال ہر لحاظ سے مشکل ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ سال کے لیے رہے گا
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا : شیری رحمان
(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ملک کو سفارتی سطح پر بہت فتوحات مل رہی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشیری رحمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، یہ سنگ میل ہے،خطرات پوری دنیا میں لاحق ہیں، بھارت کا جارحانہ رویہ اب کھل کے میدان میں بھی آگیا ہے،انہوں نے کہا کہ نفرت اب بھارت کے لیے نظریہ بن چکی ہے، اسرائیل اور بھارت ایسے ممالک ہیں جنہوں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےجب کمیٹی سے استعفا دیا تو مجھے بہت برا لگا، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ تعمیری کام کرنا چاہتے ہیں۔