خواجہ آصف اور مریم نواز مذاکرات ناکام بناناچاہتے ہیں، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، ہم جو کچھ کر رہے ہیں، پاکستان کے لیے کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف اور مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے ہماری کمٹمنٹ ہے، حکومت کے مختلف دعوے آ رہے ہیں، مریم نواز اور خواجہ آصف کی باتوں پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ٹویٹ کر رہے ہیں، 26 نومبر کو ہمیں بنیادی حق سے روکا گیا، ہم مظلوم ہیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں، 9 مئی کے حوالے سے بھی ہم مظلوم ہیں۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو ملٹری کورٹس میں سزائیں دی گئیں، سویلین کو کسی صورت ملٹری کورٹس سے سزائیں نہیں ہوسکتی ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی حکمرانی ہو، عدلیہ آزاد ہو، ملک میں سول سپرمیسی ہو اور مضبوط پارلیمنٹ ہو، ملک کو حقیقی معنوں میں عوام کی مرضی کے مطابق چلایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی خاطر ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے، ہم کسی خوف میں مبتلا ہیں نہ ہم کسی سے ڈر رہے ہیں، ہم نے اپنے تحفظات کو پاکستان کی خاطر کو پیچھے کیا ہے۔
بھارت : ریلوے اسٹیشن کی زیر تعمیرعمارت منہدم، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مریم نواز خواجہ آصف نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا
الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔
جسٹس رانا زاہد محمود کی سربراہی میں ٹربیونل نے پی پی 159 سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار مہر شرافت علی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کی گئیں، کیونکہ عذرداری کے تمام صفحات پر امیدوار کے دستخط موجود نہیں تھے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام درج نہ ہونے کے باعث یہ درخواست سماعت کے قابل نہیں۔
واضح رہے کہ مہر شرافت علی نے عام انتخابات میں مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتخابی عذرداری درخواست خارج مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز