او آئی سی اور رابطہ عالم اسلامی کے درمیان لڑکیوں کی تعلیم کےلئے سٹرٹیجک شراکت داری کےلئے ایم او یو پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ڈاکٹر حسین ابراہیم طہٰ اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم اور رابطہ عالم اسلامی نے لڑکیوں کی تعلیم کےلئے سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے دوران ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین ابراہیم طہٰ اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور رابطہ عالم اسلامی ایم او یو پر دستخط
پڑھیں:
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932