Express News:
2025-11-03@12:40:00 GMT

کریکر فائر ہو رہے ہیں، باقی مذاکرات ہونگے، شیر افضل مروت

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

اسلام آباد:

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ کریکر فائر ہو رہے ہیں، باقی مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر بیرون ملک تھے،آج میں نے ان کا بیان دیکھا ہے لیکن میں ذاتی طور پر سجھتا ہوں کہ وہ کنوینر ہیں اور کوئی ان کو اپروچ نہ بھی کرتا چونکہ ان کو علم ہے کہ جو شرط تھی کہ ہمیں مطالبات تحریری طور پر دیںسے اتفاق کر گئے ہیں لہٰذا ان کو تاریخ رکھ کر اجلاس بلانا چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ملاقات کرانا کوئی اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ خان صاحب نے خود کہا ہے کہ اگر وہ ملاقات نہیں بھی کراتے ہیں تب بھی آپ ان کے ساتھ ٹیبل پر بیٹھیں۔ 

رہنما مسلم لیگ (ن) طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اگر حکومت سنجیدہ نہ ہوتی توکبھی مذاکرات کی میز پر نہ آتی، یہ سب سے پہلی اور بنیادی بات ہے، اس مذاکراتی عمل سے پہلے ہی حکومت ایک نہیں متعدد مرتبہ تحریک انصاف کو یہ بات کہتے ہوئے آپ کو ہوئی نظر آتی ہے کہ مذاکرات، مذاکرات اور مذاکرات۔ 

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کچھ ایک دو ایشوز ہیں لیکن جو ملاقات نہ ہونے والا معاملہ ہے یہ رکاوٹ نہیں ہے رکاوٹ دور ہو جائے گی، ہمیں یہ بات اچھی طرح سے پتہ ہے کہ جو مذاکراتی ٹیم ہے عمران خان کے این او سی کے بغیر مذاکرات کر نہیں سکتی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں آگ لگنے سے متعدد جھونپڑیاں لپیٹ میں آگئیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے مزید بتایا کہ 5 فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاروں کے ٹکرانے پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے
  • تہران کو پانی فراہم کرنیوالے مرکزی ڈیم میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی رہ گیا
  • خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • پاک افغان مذاکرات: افغان ہٹ دھرمی نئے تصادم کا باعث بن سکتی ہے
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی
  • کراچی: گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی
  •  افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے تک سب کچھ معطل رہےگا
  • غلطی نہیں کی تو جرمانہ نہیں لگے گا، تصدیق کے بعد چالان معاف ہونگے، آئی جی سندھ
  • کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں
  • معاملات بہتر کیسے ہونگے؟