ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، اسکواڈ کا اعلان، 7تبدیلیاں
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2ٹیسٹ میچوں کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7تبدیلیاں کی گئی ہیں، شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17سے 21جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔اسپن کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے ساتھ پارٹنر بنانے کیلئے لیگ اسپنر ابرار احمد کو واپس بلایا گیا ہے جبکہ انجرڈ صائم ایوب اور آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ کو بھی واپس لایا گیا ہے ۔ورک لوڈ مینجمنٹ کے حصے کے طور پر عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے ۔ان کی جگہ سلیکٹرز نے خرم شہزاد کو برقرار رکھا ہے جبکہ محمد علی اَن کیپڈ کاشف علی کو موقع دیا جائے گا۔وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کی غیر موجودگی میں پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان اور شاہینز کے کپتان روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/ بیٹر )، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/ بیٹر )، ساجد خان، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کوجیت کے لئے 140رنز کا ہدف دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتےہوئے جنوبی افریقا نے 139 رنز بنالئے ۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ کی پہلی اننگز کی دوسری گیند سے ہی پاکستانی باؤلرز چھائے رہے، شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں وکٹ لینے کے اعزاز کو برقرار رکھتے ہوئے ڈی کاک کو پہلے آؤٹ کیا، اگلی گیند پر انہوں نے پریٹوریس کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین بھیجا۔ابتدائی اوور میں 2 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پروٹیز بیٹرز دفاعی پوزیشن میں چلے گئے اور رنز بنانے کی کوشش میں مصروف رہے۔
تاہم پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ نے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنےکا موقع فراہم نہیں کیا، ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وقفے وقفے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے مہمان ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیبیو کرنے والے اسپنر عثمان طارق اور فہیم اشرف نے2،2 شکار کیے، جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل، ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جبکہ اسپنر عثمان طارق پاکستان کے لیے آج اپنا ٹی 20 ڈیبیو کریں گے۔