سمارٹ فون کو 5 سیکنڈ میں چارج کرنے والی نئی ڈیوائس تیار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کیلیفورنیا : اب سمارٹ فونز کو چارج کرنے میں مزید انتظار کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایک نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ اپنے فون کو صرف 5 سیکنڈ میں مکمل طور پر چارج کر سکیں گے۔
اس ڈیوائس کا نام "سویپ اٹ” ہے، جو لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو (CES) میں متعارف کرائی گئی۔ یہ ڈیوائس دیکھنے میں ٹشو باکس جیسی ہے اور اس میں آپ کو اپنا فون ڈالنا ہوتا ہے۔ جیسے ہی فون اندر جاتا ہے، صرف 2 سیکنڈ میں اس کی بیٹری کو تبدیل کر دیا جاتا ہے اور آپ کا فون مکمل طور پر چارج ہو جاتا ہے۔
اس سسٹم کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایک خاص کیس کی ضرورت ہوتی ہے جسے "لنک” کہا جاتا ہے۔ اس کیس کے پیچھے ایک بیٹری لگائی جاتی ہے، جسے اس ڈیوائس میں ڈال کر آپ کا فون مکمل چارج ہو جاتا ہے۔ اس عمل کی رفتار اتنی تیز ہوتی ہے کہ صارفین کو اس کا پتہ بھی نہیں چلتا۔
یہ ڈیوائس کسی بھی فون کے ساتھ کام کرتی ہے بشرطیکہ آپ کے پاس یہ مخصوص کیس ہو۔ اس میں پانچ بیٹریز رکھی گئی ہیں، اور ایک وقت میں پانچ افراد اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
اس ڈیوائس کے ساتھ ایک ایپ بھی آتی ہے جس سے آپ اپنی بیٹری کی حالت دیکھ سکتے ہیں اور یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کا فون کتنے فیصد تک چارج ہو۔”سویپ اٹ” کی قیمت 450 ڈالرز ہے، جبکہ اس کے ساتھ کیس 120 ڈالرز میں دستیاب ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پیر پگارا کا افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی، حر جماعت کو دفاع وطن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
کراچی:حر جماعت کے روحانی پیشوا اور ممتاز سیاسی شخصیت پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پوری حر جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تیار رہیں۔
اپنے ایک اہم بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نازک موقع پر نہ صرف حر جماعت بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
پیر صاحب پگارا نے زور دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔
پیر پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور ملک کو امن و استحکام عطا فرمائے۔