ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ اور پھر بارڈ-گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود بھارتی کپتان روہت شرما ڈھٹائی کیساتھ کپتانی کرنے کے خواہشمند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو منعقدہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکام کیساتھ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کی میٹنگ ہوئی، جس میں ٹیم مینجمنٹ نے بتایا کہ مسلسل شکستوں کے باوجود انڈین ٹیم کی قیادت کے خواہشمند ہیں اور مزید چند ماہ کپتانی کرنا چاہتے ہیں۔

ادھر روہت شرما کا مستقبل ٹیسٹ ٹیم میں سوالات پیدا کررہا ہے جبکہ ناقص پرفارمنس کے بعد انکی ٹیم میں جگہ بنانا تک مشکل ہے البتہ پانچویں ٹیسٹ میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے انہوں نے خود کو آرام دیا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بمراہ پاکستان کیخلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے! انکشاف

بورڈ میٹنگ میں اجیت اگرکر اور گوتم گمبھیر نے کہا کہ روہت چاہتے ہیں کہ وہ مزید کچھ ماہ کپتان رہیں اور اتنے عرصے میں قیادت کیلئے نیا آپشن ڈھونڈ لیا جائے۔

مزید پڑھیں: روہت شرما اور سابق مینیجر کا کوہلی کے خلاف بڑا منصوبہ بے نقاب

روزنامہ جاگرن کی ایک رپورٹ کے مطابق ، میٹنگ کے دوران، روہت کے طویل مدتی جانشین کے طور پر بمراہ کا نام تجویز کیا گیا تھا لیکن اس معاملے پر بورڈ کے کئی عہدیداران شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔ 

مزید پڑھیں: روہت جانے کا وقت ہوگیا ہے! بھارتی صحافی کا کپتان سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ

بمراہ کے معاملے پر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بطور فاسٹ بولر کپتانی انکے اوپر بوجھ بن سکتی ہے اور کارکردگی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کے باعث چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی میچز میں شرکت بھی مشکوک ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی تاہم عمران خان نے بتانے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے ملاقات کرکے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ سائبر کرائمز ٹیم کی قیادت ایاز خان نے کی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم نے سوالات کیے کہ آپ کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟ کہاں سے استعمال کیا جاتا ہے؟ آپ نے ایکس اکاؤنٹ کا ایکسیس کس کو دیا ہوا ہے؟ آپ کے ایکس اکاؤنٹ سے جو چیزیں پوسٹ ہوتی ہیں کیا آپ کو علم ہے وہ ریاست کے مخالف ہوتی ہیں؟

ذرائع کے مطابق عمران خان نے جواب دیا کہ میرا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے میں نہیں بتاؤں گا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے تحریری سوال نامہ مانگ لیا اور جواب وکلاء کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا۔

ذرائع کے مطابق سائبر کرائمز ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل موجود رہی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے ہندوتوا پرست متعصب دماغوں کی کرکٹ پر دھونس جاری رہے گی یا نہیں؛ فیصلہ کی گھڑی آگئی
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • جھانوی کپور کو کیسا شوہر چاہیئے؟ شیکھر پہاڑیا سے تعلقات کی چہ مگوئیاں جاری
  • عمران خان کا ایف آئی اے کوایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ، دو قومی نظریئے کی اہمیت مزید بڑھ گئی: عطا تارڑ
  • ایشیا کپ  کھیلنا ہے یا نہیں؛ پی سی بی آج فیصلہ کرےگا
  • عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاونٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ