عمران اشرف کونسی بھارتی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان کے مشہور اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
عمران اشرف نے اپنے مزاحیہ پروگرام میں مداح کے سوال پر اپنی اس خواہش کا ذکر کیا۔ پروگرام کے دوران ایک مداح لڑکی نے عمران اشرف اور مہمان اداکار آغا مصطفیٰ حسن سے پوچھا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ اگلا پروجیکٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس پر عمران اشرف نے نہ صرف ایک پاکستانی بلکہ بھارتی اداکارہ کا بھی نام لیا۔
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں اب تک معروف اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، اور ان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے خوش قسمتی ہوگی۔
اسی دوران عمران اشرف نے واضح کیا کہ وہ شدت سے چاہتے ہیں کہ ان کا اگلا پروجیکٹ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ہو۔
عمران اشرف کی یہ خواہش مداحوں نے سراہتے ہوئے تالیاں بجائیں، جس پر انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ ان کی حقیقی خواہش ہے۔
ان کی اس گفتگو کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جہاں مداحوں نے دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع دینے کی حمایت کی۔
یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، جو بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ عمران اشرف کئی ڈراموں سمیت اپنے ڈرامے رانجھا رانجھا کردی میں ’بھولے‘ کے کردار کی وجہ سے بےحد مقبول ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بھارتی اداکارہ ساتھ کام کرنے کے ساتھ کام
پڑھیں:
بشریٰ انصاری کو زارا نور عباس کے ڈانس کی تعریف کرنے پر شدید تنقید کا سامنا
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو اپنی بھانجی زارا نور عباس کی کلاسیکل ڈانس کی تعریف کرنا مہنگا پڑگیا۔
حال ہی میں زارا نور عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کلاسیکل رقص کرتی نظر آئیں۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں زارا نور عباس نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پریگنینسی کے بعد سے ڈانس کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم اب وہ دوبارہ اپنے فن ’کتھک‘ کی طرف لوٹ رہی ہیں۔
زارا کی اس ویڈیو پر ان کی خالہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کمنٹ کرتے ہوئے زارا کو خرب سراہا اور خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ہر ہفتے میں ایک مرتبہ زارا کو ڈانس کرتا دیکھنا چاہتی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور اس ویڈیو پر بھرپور تبصرے کیے۔
View this post on InstagramA post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)
سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ انصاری کو زارا کا ڈانس سرہانے پر شیدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں انکا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کے اس ردعمل پر حیران ہیں۔