سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کن شہروں میں ہوگی؟نئی تفصیلات آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کر دی ہے، تینوں ٹیموں کے درمیان اب تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کے باعث پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے تمام میچز ملتان سے لاہوراور کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق تینوں ٹیموں کے درمیان اب یہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔قذافی اسٹیڈیم، جو پاکستان کے مشہور کرکٹ اسٹیڈیم میں سے ایک ہے، شائقین اور کھلاڑیوں دونوں کے لیے ماحول بہتر بنانے کے لیے بڑی تزئین وآرائش سے گزررہا ہے۔35,000 افراد کے بیٹھنے کی نئی گنجائش کے ساتھ، اسٹیڈیم میں زیادہ سے زیادہ آرام دہ ماحول کے لیے انتظامات کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔480 جدید ایل ای ڈی لائٹس اور 2 بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینوں کی تنصیب کے ساتھ نشریات کے معیارکو نمایاں طور پربہتربنایا جائے گا، جو چند روز تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹلٹی ایریا بھی زیر تعمیر ہے جس کی تکمیل 25 جنوری تک متوقع ہے۔ تزئین و آرائش شدہ اسٹیڈیم اسی مہینے کے آخر تک افتتاح کے لیے تیار ہو جائے گا۔
اسی طرح کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی کئی تبدیلیاں لائی گئی ہیں جن میں 350 ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب، یونیورسٹی اینڈ میں اپ گریڈڈ ہاسپٹلٹی سیکشن اور شائقین کے لیے 5 ہزار اضافی نشستیں شامل ہیں۔اگرچہ لاہوراور کراچی کو نمایاں طور اپ گریڈ کیا گیا ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی مستقبل کے ایونٹس کے لیے تیار کیا جارہا ہے، اگرچہ معمولی اپ ڈیٹس کے ساتھ۔ اس میں 10,000 نئی کرسیوں کا اضافہ، مہمان خانوں میں اضافہ اور 2 نئی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینیں شامل ہیں
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں کے درمیان اور کراچی کے لیے
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں میچ کے دوران ٹیچر کے اسٹیڈیم میں پیپر چیک کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔
میچ کے دوران کیمرے کی آنکھ نے اسکول ٹیچر کو قید کیا جو اپنے بچوں کیساتھ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور اسوقت بچوں کے پیپرز چیک کررہیں تھی۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
اسکول ٹیچر کی پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے، جس پر لوگ انہیں سراہا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
ایک صارف نے لکھا کہ ٹیچر نے پرسنل لائف اور پریکٹیکل لائف دونوں کا بڑی خوبصورتی سے حق ادا کیا ے، یہ بذات خود کرکٹ کو پسند نا بھی کرتی ہوں لیکن بچوں کیلئے ماں کی یہ ایک چھوٹی سی قربانی ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ بچوں آج ٹیچر اسٹیڈیم میچ دیکھنے گئی ہیں، پیپرز چیک نہیں ہوں گے۔