راولپنڈی:

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ آج کیس کا فیصلہ تیار اور دستخط شدہ میرے پاس ہے۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عدالت نے آج تیسری مرتبہ فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔

سماعت سے قبل احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچے جب کہ نیب پراسیکیوٹر چوہدری نذر، نیب لیگل ٹیم کے ممبران عرفان احمد،سہیل عارف اور اویس ارشد، احتساب عدالت اسلام آباد کا عملہ  اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ اور دیگر بھی جیل پہنچے تھے۔

اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی عدالت پہنچیں، ان کے علاوہ دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی خود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا جو اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیے کہ میں صبح ساڑھے 8 بجے آیا تھا۔ 6 جنوری کو ٹریننگ پر تھا فیصلہ نہیں سنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج فیصلہ تیار اور دستحط شدہ میرے پاس ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: احتساب عدالت اڈیالہ جیل

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہونے والی لیگ کا دوبارہ آغاز راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہو رہا ہے۔

پشاور زلمی: محمد حارث (وکٹ کیپر)،صائم ایوب، بابر عظم(کپتان)، ٹوم کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، میکس بریانٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، احمد دانیال، عارف یعقوب، علی رضا

کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر(کپتان)، بین میکڈرموٹ، جیمز ونس، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل: نیب کی ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے 6 درخواستیں دائر
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان سے کس نے اور کیوں خفیہ ملاقات کی؟
  • سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملوں کے سنگین مقدمات کی سماعت118 روز بعد آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل، نامزد ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے درخواست
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل، نامزد ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے درخواست دائر
  • جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ
  • عمران خان کے پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس