صدر بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
تل ابیب : امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوحا میں جاری غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے اور امداد کی فراہمی کے حوالے سے بات کی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، صدر بائیڈن نے نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کو یقینی بنائیں، یرغمالیوں کی رہائی میں تیزی لائیں اور غزہ میں فوری طور پر امداد کی فراہمی بڑھائیں۔ اس دوران نیتن یاہو نے بائیڈن کو مذاکرات کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: نیتن یاہو
پڑھیں:
حمیرا اصغر کی موت یا قتل؟ اسٹائلسٹ نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کردیے
مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے اداکارہ کی گمشدگی اور موت سے متعلق نئے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے فون پر 5 فروری 2025 کے بعد سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔ دانش مقصود کے مطابق حمیرا سے ان کی آخری گفتگو 2 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی، جبکہ ان کا واٹس ایپ لاسٹ سین 7 اکتوبر کو دیکھا گیا تھا۔
دانش کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے بعد انہوں نے متعدد بار اداکارہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر نہ کالز کا جواب ملا اور نہ ہی بھیجے گئے پیغامات پڑھے گئے۔ جب طویل عرصے تک اداکارہ کی کوئی اطلاع موصول نہ ہوئی، تو انہوں نے 5 فروری 2025 کو سوشل میڈیا پر حمیرا کی گمشدگی سے متعلق پوسٹ کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 6 فروری کو جب دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو واٹس ایپ پر اداکارہ کی ڈی پی غائب تھی اور لاسٹ سین بھی بند ہو چکا تھا جو کہ مشکوک ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے دانش مقصود سے رابطہ کر کے اسکرین شاٹس حاصل کر لیے ہیں اور تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu