پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم کا آج نائیجیریا سے پریکٹس میچ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم کا آج نائیجیریا سے پریکٹس میچ ہوگا۔
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے ملائیشیا میں موجود پاکستانی ویمنز انڈر 19 کی کھلاڑیوں نے 4 گھنٹے تک بھر پور پریکٹس کی۔
سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں، ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
اسٹنٹ کوچ حنیف ملک، فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان اور اسٹرنتھنگ و کنڈیشنگ کوچ اسفند یار نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں، پاکستانی ٹیم پیر کو پہلا پریکٹس میچ نائیجیریا کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان کا دوسرا پریکٹس میچ 15 جنوری کو آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا، ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم گروپ بی کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کا دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پریکٹس میچ جنوری کو ا
پڑھیں:
نائیجیریا: عسکریت پسندوں کے حملے میں 22 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی نائیجیریا میں موٹر سائیکل پر سوار افراد کی فائرنگ سے 22 دیہاتی لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ہلاک افراد بپتسمہ کی تقریب میں شریک تھے۔ واقعہ برکینا فاسو اور مالی کے قریب تلبیری کے علاقے میں رونما ہوا، جہاں پر عسکریت پسندسرگرم ہیں۔ تکوبت گاؤں میں بپتسمہ کی تقریب میں پہلے 15 افراد کو ہلاک کیا گیا اور پھر حملہ آور تکوبت کے مضافات میں گئے جہاں انہوں نے 7 دیگر افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک کشتی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے باعث 60 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے تھے۔بد قسمت کشتی ریاست نائیجر کے ضلع ملالے کی بستی تنگان سو سے دوگا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ شمالی وسطی علاقے کے قریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکراکرحادثے کا شکار ہوگئی۔