وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لئے اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے کالا شاہ کاکو میں  زہرہ ہومز / مسکن راوی کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ  نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں، انہوں نے زہرہ ہومز، مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا، مریم نواز کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، زہرہ ہومز میں ہر گھر 400 مربع فٹ پر محیط ہے، زہرہ ہومز میں دو بیڈروم،ایک باورچی خانہ،ایک باتھ روم اور صحن شامل ہے- 

بریفنگ  کے مطابق زہرہ ہومز کو ترین ای پی ایس سمارٹ پینل ٹیکنالوجی سے زلزلے سے محفوظ، توانائی کے لحاظ سے مؤثر اور ماحولیاتی طورپرپائیدار بنایا گیا، مسکنِ راوی کا ہر گھر 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم سے چلایا جائے گا،  کمیونٹی میں صاف پانی کے لیے آر او پلانٹ، ایک اسکول، کھیل کے میدان، مسجد اور ڈسپنسری کی سہولتیں دی گئی ہیں-

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مسکنِ راوی ہاؤسنگ اسکیم روڈا  اور ای پی ایس سولوشنز پاکستان کی مشترکہ کاوش ہے، تقریب میں صدر مسلم لیگ (ن)  نواز شریف کی خدمات اور پراجیکٹس پر ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز زہرہ ہومز مسکن راوی

پڑھیں:

بھارت کو بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کا غرور رافیل طیارے زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ بھارت نے آبی ذخائر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مریم نواز نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اور لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور اور دیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ڈرون حملوں میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری اور افسروں کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے متعلقہ علاقوں میں انتظامی افسروں کو زخمیوں کے علاج کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔ بھارت کو بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ پوری قوم پاک فوج کے افسروں اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ دنیا بھر میں بھارتی پائلٹ کی نااہلی اور ناکامی کا استعارہ بن چکے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ بھارت کا غرور رافیل طیارے زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ بھارت نے آبی ذخائر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی، اللہ نے پاکستان کو سرخرو کردیا، نواز شریف
  • بھارت کیخلاف آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزورنہیں‘ مریم نواز
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کا اہم اقدام
  • بھارت کیخلاف آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں: مریم نواز
  • آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، مریم نواز
  • پاک فضائیہ نے فضاؤں میں پاکستان کو شاندار فتح سے ہمکنار کیا: مریم نواز
  • پاک فضائیہ نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کردیا، مریم نواز
  • بھارت کو بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، مریم نواز
  • عمران خان سے ملنے نہ دیا تو مریم نواز بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکیں گی، گنڈاپور
  • بھارت کا غرور، پراپیگنڈا فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا: مریم نواز