سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان سپارکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ای او ون ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق ای او ون کو شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای او ون خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت میں مدد دے گا۔ ای او ون سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

پی سی بی کا جلد نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ کی ری ویمپنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹرکچر اور نئے سیزن سے متعلق کئی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، قائد اعظم ٹرافی میں ٹاپ 6 ٹیموں کے ساتھ باقی 2 ٹیمز کے کوالیفکیشن کا طریقہ کار طے کیا گیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کی 6 ٹیموں کے علاوہ باقی 12 ٹیموں کی آپس میں حنیف محمد ٹرافی کھیلنے کی تجویز بھی دی گئی۔ حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ کی 2 ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ری ویمپنگ کمیٹی کیاجلاس سیقبل ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، بغور جائزے کے بعد ٹیموں کے کوچز میں رد وبدل کا امکان ہے۔ کئی کوچز کے کنٹریکٹس میں ان کی پرفارمنس کی وجہ سے توسیع نہیں کی جائے گی، نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئے کوچز کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا جائے گا جبکہ تعیناتی کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک نے اپنی نئی سیاسی جماعت “امریکا پارٹی” لانچ کر دی
  • ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کا اعلان کر دیا
  • برطانیہ کا شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان
  • پی سی بی کا جلد نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ
  • مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن ذبح کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ 
  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا محرم الحرام کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
  • مہنگے پیٹرول سے پائیں چھٹکارا،ایک چارج پر 90 کلو میٹرسفر کرنیوالی الیکٹرک بائیکس لانچ
  • سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
  • پشاور: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
  • اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے شدید مشکلات، عارضی رجسٹریشن بھی ختم