حکومت اور اپوزیشن مذاکرات: سپیکر نے دونوں کمیٹیوں کا اجلاس 15 جنوری کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 15 جنوری کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس بلایا ہے، اجلاس کانسٹیٹیوشن روم پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا یہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا، مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرا ہوگا۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آج رات 10 بجے وطن واپس پہنچیں گے، ایاز صادق ذاتی دورے پر بیرون ملک گئے ہوئے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایاز صادق
پڑھیں:
قومی اسمبلی: ارکان کو 3 سال میں 1ارب 16کروڑ روپے کے فری سفری واؤچرز جاری
---فائل فوٹواراکینِ قومی اسمبلی کو 3 سال کے دوران 1 ارب 16 کروڑ روپے کے فری سفری واؤچرز جاری کیے گئے جن میں سے 16 کروڑ 10 لاکھ روپے کے واؤچرز اور بیان کردہ اخراجات میں فرق سامنے آیا ہے۔
’جنگ‘ اور ’دی نیوز‘ کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن کی رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2022ء سے 24-2023ء کے دوران ہوئے ان اخراجات کو غیر مجاز اور بے ضابطہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ Reconciled Statement بنانے میں ناکام رہا ہے۔
دوسری جانب ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’دی نیوز‘ کو بتایا ہے کہ Reconciled Statement تیار کرنے کا عمل جاری ہے، زیادہ تر کیسز سندھ اور بلوچستان کے ارکان قومی اسمبلی کے ہیں۔