شیر افضل مروت کا پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس دیے جانے پر ردعمل آگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا پارٹی کی طرف سے دیے گئے شوکاز نوٹس کے بعد ردعمل سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ میں اپنا مؤقف عمران خان کے سامنے پیش کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
انہوں نے کہاکہ پارٹی میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اپنے ہی دوست میڈیا پر چڑھائی کریں۔ میں نے کسی پر وار نہیں کیا، لیکن جواب دینے کا حق رکھتا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ میں نے 2018 کے انتخابات میں بہت کم ووٹ لیے تو ایسے لوگوں کو مشورہ ہے کہ پروپیگنڈا کرنے سے قبل تحقیق ضرور کرلیا کریں۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں مجھے پی ٹی آئی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا جس پر میں تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ پھر جب میں نے الیکشن لڑا تو لکی مروت سے ایک لاکھ 18 ہزار ووٹ لیے، پشاور سے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔
واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ کے پارٹی عہدے پر سوال اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پارٹی کو کمٹمنٹ دی کہ مزید تنازعہ کھڑا نہیں کروں گا، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے آئین کے مطابق سیکریٹری جنرل نہیں، ان کی پارٹی میں حیثیت ایک اجنبی کی طرح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی ردعمل سلمان اکرم راجہ سیکریٹری جنرل شوکاز نوٹس شیر افضل مروت عمران خان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی سلمان اکرم راجہ سیکریٹری جنرل شوکاز نوٹس شیر افضل مروت وی نیوز شیر افضل مروت شوکاز نوٹس پی ٹی ا ئی نے کہاکہ
پڑھیں:
رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کھیلنے کی پیشکش ٹھکرادی
مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ رواں ماہ شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔ میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرتگالی لیجنڈ نے بتایا کہ انہیں کئی کلبوں سے دعوتیں موصول ہوئیں، مگر انہوں نے طویل المدتی منصوبہ بندی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ان پیشکشوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔
‘کچھ چیزیں سوچنے کے قابل ہوتی ہیں، کچھ نہیں۔ ہر جگہ موجود نہیں رہا جا سکتا، فیصلہ تقریباً ہوچکا ہے کہ میں کلب ورلڈ کپ میں نہیں جاؤں گا۔’
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اپنی قومی ٹیم کے ساتھ یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں اسپین کے خلاف میدان میں اترنے والے ہیں، جرمنی کے خلاف سیمی فائنل میں گول داغ کر انہوں نے اپنے بین الاقوامی گولز کی تعداد 137 تک پہنچا دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرتگال رونالڈو فٹبال فیفا کلب ورلڈ کپ