لاہور: لین دین کے تنازع پر کاریگر نے دکان مالک کو قتل کر کے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور:
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فریج اور اے سی کی دکان پر کام کرنے والے کاریگر نے طیش میں آکر دکان مالک کو قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا جو اس المناک واقعے کا سبب بنا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت شاہد اور ساجد کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے اور دکان پر اکٹھے کام کرتے تھے۔ تاہم دونوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرنے پر یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق کا مکمل تعین کیا جا سکے اور شواہد کی روشنی میں معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملتان: جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، مالک پر مقدمہ
— فائل فوٹوملتان میں جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر جعلی مشروب برآمد کر کے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بستی لاڑ کے علاقے میں مشہور برانڈ کی جعلی بوتلیں بنانے والی ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر جعلی مشروبات اور ملاوٹی سامان برآمد کر لیا گیا۔
لاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔
فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا کر تمام تیار مشروبات کو تلف کر دیا۔
فیکٹری میں موجود مشینری اور دیگر سامان کو بھی قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔