پاک بنگلادیش جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل، مفاہمتی یاداشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
پاکستان سے بنگلادیش ایکسپورٹ بڑھنے کے بعد بنگلادیش اور پاکستان کے جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کےلیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیے گئے۔
وفاق ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلادیش، پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی۔
اس دوران پاک بنگلادیش تجارت کو بہتر اور قابل عمل بنانے کیلئے جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔
حالیہ مہینوں میں پاک بنگلادیش تجارت میں تیزی دیکھی گئی، دسمبر میں 800 کنٹینرز پر لدا مال پاکستان سے بنگلادیش گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا
ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔
چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 152 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے اکیم اگسٹ اور کپتان روسٹن چیز 50، 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عامر جینگو 34، برینڈن کنگ 8 اور ایلک ایتھاناز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مہدی حسن اور نسم احمد نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 20 اوورز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن 89 رنز بنا کر نمایاں رہےسیف حسن 23، تسکین احمد 9، پرویز حسن ایمان 9، کپتان لٹن داس 6، جاکر علی 5، رشاد حسین 3، نورالحسن 1، نسم احمد 1 اور شریف الاسلام 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریوں شیفرڈ نے 3 اور جبکہ کیرے پیئر اور جیسن ہولڈر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ روسٹن چیز اور عقیل حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔