پشاور؛ دوبھائیوں نے فائرنگ کرکے ایک دوسرے کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پشاور:
پشاور کے علاقے موسم خان گڑھی میں لڑائی جھگڑے کے بعد دوبھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے دونوں جاں بحق ہوگئے.
پولیس نے دونوں نعشیں اٹھا کر پوسٹمارٹم رپورٹ کیلیے منتقل کردی ہیں جبکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ تھانہ رحمان بابا پولیس کے مطابق موسم خان گڑھی میں دو بھائیوں مظہر اور ذوالفقار پسران حاجی ملک صنوبر نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دونوں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے بتایا ہے کہ مظہر نشے کا عادی تھا جو اکثر اوقات گھر والوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرتا تھا اور گزشتہ روز بھی جھگڑا ہوا جس کے بعد نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے خالی خول سمیت دیگر اہم شواہد اکٹھی کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔