کراچی: جھاڑیوں سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
شیر شاہ لیاری ایکسپریس وے اکبر کانٹا کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش ملی ہے۔
لیاری ایکسپریس وے اکبر کانٹا کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جارہی ہے تاہم شیر شاہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ
کراچی:ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں شرکت کیلئے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم سنگاپور روانہ ہوگئی۔
اسکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کے ایونٹس میں 13ممالک کی 160 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
2 نومبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کے 15 ویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کو چھوا چو کانگ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔