سندھ بلڈنگ شہر کی ناجائز تعمیرا ت کی اصل نگہبان،بلڈنگ انسپکٹراورنگ زیب بے قابو
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی کے ضلع وسطی، خصوصاً ناظم آباد میں سپریم کورٹ کے احکامات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث علاقے کا انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ رہائشی پلاٹس کو بھاری رشوت کے عوض کمرشل یونٹس میں تبدیل کیا جا رہا ہے ، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کے افسران، خاص طور پر بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب خان، ان غیر قانونی سرگرمیوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اورنگزیب خان گزشتہ پانچ سالوں سے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں اور انہوں نے مقامی بلڈرز اور پراپرٹی ڈیلرز سے کروڑوں روپے رشوت وصول کی ہے ۔ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل عمارتوں، شاپنگ سینٹرز اور گوداموں میں تبدیل کیا جا رہا ہے ، جس سے مقامی رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ان تعمیرات کے لیے اکثر ناقص مٹیریل استعمال کیا جا رہا ہے ، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔ گلیاں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ٹریفک کے مسائل بڑھ گئے ہیں، اور علاقے میں پانی، گیس، اور بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر ہو چکی ہے ۔ مقامی رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے علاقے کا رہائشی ماحول تباہ ہو رہا ہے ، جبکہ ان کے بچوں کے لیے محفوظ ماحول بھی ختم ہو رہا ہے ۔اورنگ زیب کے ذریعے ان دنوں جاری سینکڑوں پلاٹس میں سے 2D-10/3G+2 پر غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی جاری ہے۔اورنگ زیب کی سرپرستی میں ایک منظم نیٹ ورک کام کر رہا ہے ، جو سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود بے خوف ہو کر غیر قانونی تعمیرات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ان کے خلاف یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے ان سرگرمیوں سے اربوں روپے کے اثاثے بنائے ، جن میں مہنگی جائیدادیں، لگژری گاڑیاں، اور بیرون ملک سرمایہ کاری شامل ہے ۔جس کی تفصیلات آئندہ دنوں میں الگ سے ایک تفصیلی رپورٹ میں شائع کی جائے گی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات رہا ہے
پڑھیں:
مزدور ڈے پر سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن جاری
سندھ حکومت نے مزدور ڈے پر عام تعطیل کااعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دکی کوئلہ مزدوروں کا قتل، 40 ہزار مزدور اپنے آبائی علاقوں کی جانب لوٹ گئے
جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھرمیں جمعرات کوسرکاری ونیم سرکاری دفاتربندرہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں یکم مئی کو اسکول کالجز اور جامعات بھی بند رہیں گی۔
مزدور ڈے کیا ہے؟
1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو میں مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کیے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو پھانسی دی گئی۔
شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم مزدور کیوں منایا جاتا ہے؟
یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔
پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سندھ عام تعطیل مزدور ڈے یوم مزدور