ٹرمپ کے آنے پر کچھ ہوگا سب غلط ہے ، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے پر کچھ ہوگا سب غلط ہے ، امریکا میں نئی حکومت کی وجہ سے پاکستان سے تعلقات اچھے ہونے پر خطے میں بہتری آئے گی، ایسا تاثر دینا کہ ٹرمپ آئے گا تو کچھ ہوگا غلط ہے، الیکشن کے دوران اور نہ بعد میں ہمارا کوئی وفد ان کے پاس گیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ جب حالات بہتر ہوتے ہیں تو کچھ عناصر خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کو کرم کے معاملے پر سیاست نہیں چمکانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور گورنر کا کرم کے معاملے میں کوئی لینا دینا نہیں۔ گورنرخیبرپختونخواہ یہ بتا دیں کہ وہ کتنی مرتبہ کرم گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم ڈھیل نہیں مانگ رہے نہ مذاکرات کو عدالتی فیصلے سے نتھی کیا تھا۔سول نافرمانی کی تحریک پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ فارم 47 سے آئی حکومت کے خلاف تھی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے مزید کہا تھاکہ 6 جنوری کواگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنا بھی دی جائے تو بھی مذاکرات جاری رہیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذاکرات جاری رہنے یا روکنے کا دارو مدار حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی سنجیدگی اور بات چیت میں پیشرفت پر تھی۔ ہم صرف ملک کی خاطر حکومت سے مذاکرات کررہے تھے۔ ہمارے صرف دو ہی مطالبات تھے جن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے اور 9مئی و 26 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام ورکرز کو رہا کیا جائے۔بانی پی ٹی آئی اپنے ورکرزکی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے،9مئی اور 26نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے تحریک انصاف نے کہاتھا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کو پیش کر دئیے ہیں۔عمران خان کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی تحریک انصاف تھا کہ
پڑھیں:
پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج چین سے لانچ ہوگا
اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج( جمعرات)کوچین سے لانچ ہوگا،سیٹلائٹ چین کے شِی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا جبکہ لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال ہوں گے۔خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق تاریخی مشن پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے جو زمین کے مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔زراعت، شہری منصوبہ بندی ، ماحولیاتی نگرانی سمیت دیگر شعبوں میں قومی سطح پر معاون ہوگا اور سیلاب، زلزلے، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئرز کے پگھلنے اور جنگلات کی کٹائی کے اثرات کی پیشگوئی اور ان سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ سی پیک جیسے قومی ترقیاتی منصوبوں کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیراور جیو اسپیشل میپنگ میں بھی خاص طور پر معاون ہوگا۔وفاقی وزیر احسن اقبال بیجنگ میں سینئر چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور دورے کے دوران خلائی تعاون سمیت سی پیک فیز ٹو پر بات چیت ہوگی ۔ملاقاتوں میںتجارت، سرمایہ کاری اور انفرا اسٹرکچر منصوبوں پر مذاکرات بھی ہوں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان کے متوقع دورہ چین اور سی پیک کی جے سی سی میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔