توشہ خانہ ٹو کیس، ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
توشہ خانہ ٹو کیس، ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے 3 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین تحقیقات کی نگرانی کریں گے
ٹیم میں سب انسپکٹر کاشف ریاض اور شمس خان شامل ہیں،ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے تحقیقات کرے گی، ٹیم عدالت کی معاونت اور قانونی کارروائی آگے بڑھائے گی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے نے جے آئی ٹی
پڑھیں:
وفاقی وزیر عبدالعلیم کی میجر زیاد سلیم شہید کی رہائشگاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان میجر زیاد سلیم شہید کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔
اس موقع پر انہوں نے میجر زیاد سلیم شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے میجر زیاد سلیم شہید کی والدہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ شہید کی والدہ ہونا بہت بڑا اعزاز ہے، اللّٰہ تعالیٰ آپ کو حوصلہ عطاء فرمائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یومِ آزادی پر وطن کی خاطر جانیں دینے والے ہیروز کو یاد کرنا چاہیے۔