شادی کی افواہوں کے درمیان گوہر رشید کی نکاح ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد:مقبول اداکار گوہر رشید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے، جس میں وہ نکاح نامے پر دستخط کرتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ نکاح خواں اور دیگر شوبز شخصیات بھی تقریب میں شریک ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ گوہر رشید نے کبریٰ خان سے شادی کر لی ہے، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو حمزہ علی عباسی کی شادی کے موقع پر بنائی گئی تھی، جہاں گوہر رشید بطور گواہ شریک ہوئے تھے۔
گوہر رشید کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم یہ ویڈیو دراصل حمزہ علی عباسی کی نکاح کی تقریب کی ہے، جس میں گوہر رشید نے گواہ کے طور پر دستخط کیے تھے۔
اس سے قبل گوہر رشید نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کبریٰ خان اور دیگر شوبز ستاروں کے ساتھ شادی کی تقریب میں ڈانس کی مشق کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ ویڈیو کے کیپشن میں گوہر نے "بسم اللہ 2025ء” لکھا تھا، جس سے یہ قیاس کیا جانے لگا کہ وہ کبریٰ خان سے جلد شادی کرنے والے ہیں۔
اداکار نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں کبریٰ خان، اشنا شاہ، مومل شیخ، اذان سمیع، شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف اور عاشر وجاہت جیسے معروف فنکار نظر آ رہے ہیں، اور ہیش ٹیگ میں لکھا "میرے یار کی شادی ہے”۔ کبریٰ خان نے بھی گوہر رشید کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، "بے شک میرے یار کی شادی ہے”۔
یہ ویڈیوز اور پوسٹس شوبز کے حلقوں میں شادی کی افواہیں مزید بڑھا رہی ہیں، تاہم ابھی تک گوہر رشید اور کبریٰ خان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: گوہر رشید کی
پڑھیں:
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی
’’پیچھے تو دیکھو‘‘ ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی۔
احمد شاہ نے پیر کی صبح اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ غم ناک خبر شیئر کی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔
پوسٹ میں لکھا گیا ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ ساتھ ہی مداحوں سے ان کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی درخواست بھی کی گئی۔
عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز میں دکھائی دیتے تھے، خصوصاً رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔
عمر کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی۔ قے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی جس کے بعد انہیں سول اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔