عثمان بزدار دور میں مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان روڈ میں اربوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیاں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان روڈ میں اربوں روپے کی مبینہ مالی بےضابطگیاں سامنے آگئیں۔
مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان روڈ میں اربوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل پنجاب نے رپورٹ صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) میں جمع کروادی ہے۔
آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں کہا کہ مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان روڈ 2017ء سے 2019ء میں تعمیر کی گئی تھی، جس کا افتتاح اُس وقت کے وزیراعظم اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پروجیکٹ کیلئے غیر رجسٹرڈ فرم سے اسٹیل خریدا گیا، جس سے 13 کروڑ سے زائد ٹیکس کا نقصان ہوا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کو زمین کے حصول اور یوٹیلٹی سروسز کی شفٹنگ کےلیے 73 کروڑ سے زائد ادا کیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ حملہ آور ہلاک
فوٹو فائلکوئٹہ میں پشین کے علاقے خنائی بابا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک حملہ آوروں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن سے ایک بڑا سانحہ روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے امن و استحکام کے لیے حکومت پرعزم ہے۔