کراچی، فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے اسکروٹنی 30 دن میں مکمل کرنے کیلئے بھی ناظم امتحانات کو ہدایات جاری کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے انٹرمیڈیٹ بورڈ نے فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی ہدایت پر بورڈ آفس میں طالبات کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں، تاکہ طلبہ کو اسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے اسکروٹنی 30 دن میں مکمل کرنے کیلئے بھی ناظم امتحانات کو ہدایات جاری کر دیں۔ طلبہ اسکروٹنی فارم انٹر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بورڈ کراچی
پڑھیں:
میڈی کیم ٹرافی انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر انتظام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ آرسی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آخری مرحلہ میڈی کیم ٹرافی انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل زون تین وائٹس اور زون چھ وائٹس کے درمیان بروز جمعرات 6 نومبر کو کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر ظفر ریاض باری، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ ایکسٹرنل افیئرز میڈی کیم گروپ آف کمپنیز مہمان خصوصی ہونگے جو کے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔ دونوں ٹیموں کا اعلان میچ شروع ہونے سے قبل مندرجہ ذیل کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا۔ زون تین۔ سلمان سرور (کیپٹن )، محمد زنیر علی خان، نور عرفان، عمران خان، بلال عقیل، محمد اماز، جواد بٹ، محمد حسان ، انس بلوچ، اختر علی، ارمان حسین، اسد اللہ خان، رضا سیانی،محمد سودیس، طلحہٰ خانجی۔ سید عمران آعظم زیدی( کو چ)، میر عبدالرحمن بلوچ( منیجر )۔زون چھ وائٹس ! عبداللہ جاوید، سومان کبیر، حمادعالم، سمی سلیمان، محمد اذان ، عمان، ایس ایم علی، حسنین، اسد عمر، زریاب شاہ، حباب ،شیزل فاروقی، سعد سخاوت، آریان خان، عدنان کلیم (کوچ) میر تاثیر ( منیجر )۔شامل ہیں۔