سابق کرکٹرعبدالرحمان قومی ٹیم کے نئے اسپن بولنگ کوچ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ملتان: سابق کرکٹر عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے اسپن بولنگ کوچ بن گئے۔
شان مسعود کی قیادت میں ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں موجود ہے جہاں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔
قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں 3 اسپنرز نعمان علی،ابرار احمد اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کیلئے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان کی خدمات بطور اسپن بولنگ کوچ حاصل کر لی ہیں۔بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان جنھوں نے پاکستان کیلئے 2006 سے 2014 تک ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 140 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
انھوں نے ملتان میں ٹیم پاکستان کو جوائن کر لیا، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان جو اس سال یکم مارچ کو اپنی 45 ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
وہ اس سے قبل پاکستان خواتین ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل تھے، قومی ٹیم کے ساتھ بحیثیت اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان کا یہ پہلا تجربہ ہے
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیم کے
پڑھیں:
شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے کونسا ٹیسٹ ہوگا؟ بل منظور کرلیا گیا
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کا بل منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مہیش کمار کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا، شرمیلا فاروقی نے کہا پرائیویٹ ممبر کو سپورٹ نہیں کیا جاتا میں تھیلیسیما کے حوالہ سے بل لائی ہوں۔اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ یہ اچھا بل ہے اس میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمیں اس بل کو متفقہ پاس کرنا چاہیے، ووٹنگ نہیں کروائیں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے تھیلیسیما بل کی منظوری دے دی ، جے یو آئی کی ممبر عالیہ کامران کے علاوہ تمام ممبران نے بل پاس کر دیا ، فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ، صدر پی ایم ڈی سی سمیت وفاقی اسپتالوں کے حکام شریک ہوئے۔ایم این اے شرمیلا فاروقی نے تھیلیسیما بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھیلیسیما مائنر والے والدین کی شادی پر ہم پابندی نہیں لگوا رہے، شادی سے قبل دلہا اور دلہن کے تھیلیسیما ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں، اس کا مقصد تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ سے آٹھ فیصد آبادی تھیلیسیما مائنر ہیں ، اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کرنا چاہتے ہیں، شادی سے قبل ٹیسٹ کو لازمی قرار نہیں دیں گے ، دولہا دولہن کی رضامندی سے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔سپیشل سیکرٹری نے کہا لاڈویژن سے ابھی بل پر جواب نہیں آیا مزید بیماریوں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔