Daily Ausaf:
2025-07-26@15:01:11 GMT

مفت پلاٹ دینے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

پنجاب کابینہ نے آسان کاروبار اسکیم کیلئے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کردیا جبکہ پنجاب ہندو میرج ایکٹ رجسٹریشن رولز 2024ء کی منظوری بھی دے دی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آسان کاروبار فنانس اسکیم کی منظوری دی گئی اور ایک لاکھ بزنس اسٹارٹ اپ کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔کابینہ نے ای وہیکلز چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کےلیے پالیسی طلب کرلی جبکہ قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

کابینہ نے کسان کارڈ کی مالیت ساڑھے 7 لاکھ کرنے اور کیش لمٹ 30 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دی۔کابینہ نے اسپیشل اینیشیٹو فار ڈائیلسز پروگرام کی منظوری دی اور ڈائیلسز فنڈز 7 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کردیا۔

صوبائی کابینہ نے وہیکلز رجسٹریشن مہم شروع کرنے اور موٹر سائیکل کی اسپیڈ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے پراپرٹی کیسز کیلئے اسپیشل عدالت قائم کرنے اور جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی سیڈ منی اور مالی امداد بڑھانے کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس، ویلیو ایشن سسٹم کو رینٹل ویلیو سے کپٹل ویلیو پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی منظوری بھی کابینہ نے

پڑھیں:

سولر پینل درآمد پر ڈیوٹی میں بڑی کمی ،قیمتوں میں زبردست کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں گرین انرجی کے شعبے کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی، کیونکہ حکومت نے سولر پینل کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ اب سولر پینلز کی قیمت فی واٹ صرف 0.08 امریکی ڈالر مقرر کر دی گئی ہے، جس سے مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں زبردست کمی آنے کا امکان ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز ویلیو ایشن نے نیا ویلیوایشن رولنگ نمبر 2012/2025 جاری کیا ہے، جس کے تحت سولر پینلز کی درآمدی ویلیو پرانی غیر حقیقی قیمتوں سے کم کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف درآمدکنندگان کے لیے ایک ریلیف ہے بلکہ انسٹالیشن کمپنیوں اور عام صارفین کے لیے بھی امید کی کرن ہے۔یہ فیصلہ پاکستان سولر ایسوسی ایشن (PSA) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے دباؤ کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے مسلسل خبردار کیا تھا کہ پرانی ویلیوایشن سے انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ بینک کم قیمت انوائسز پر کارروائی سے انکار کر رہے تھے جبکہ کسٹمز پرانی قیمتوں پر ڈٹے ہوئے تھے۔عالمی سطح پر سولر پینلز کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ماہرین نے فوری ریویو کا مطالبہ کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی بڑے درآمدکنندگان چین میں دو ماہ کے سولر میگا ایکسپو میں شرکت کی وجہ سے ملاقاتوں میں شریک نہیں ہو سکے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ میں اچانک عملے کی تبدیلی کی وجہ سے عمل بھی تاخیر کا شکار ہوا۔کسٹمز حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 کے تحت مختلف طریقہ کار سے ویلیو طے کرنے کی کوشش کی۔ “ٹریڈ ویلیو میتھڈ” مکمل دستاویزات کی عدم موجودگی کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا، جبکہ “آئیڈینٹیکل گوڈز” کا ڈیٹا بھی ناکافی ثابت ہوا۔بالآخر، “سمیلر گوڈز میتھڈ” استعمال کرتے ہوئے گزشتہ 90 دنوں کے کلیئرنس ریکارڈز کا جائزہ لیا گیا، جس کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا کہ قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے، لہٰذا ویلیوایشن میں بھی کمی ضروری ہے۔یہ فیصلہ پاکستان کے کلین انرجی سیکٹر کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے اور مستقبل قریب میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے صارفین کو براہ راست فائدہ ہوگا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم کی ایف بی آر کے لیے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دینے کی منظوری
  • گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا خط
  • ہاؤسنگ سیکٹر میں انقلاب! محمد اورنگزیب نے کم قیمت گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی
  • سستے گھروں کی تعمیر کے لیے  سکیم کی منظوری   
  • بین الاقوامی یونیورسٹیاں پنجاب میں کیمپس بنانے کیلئے تیار، ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ کی منظوری
  • سسرالیوں نے خاتون کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا
  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اوربڑا مطالبہ کردیا
  • علی امین نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی  کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا
  • پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے‘ خواجہ سلمان رفیق
  • سولر پینل درآمد پر ڈیوٹی میں بڑی کمی ،قیمتوں میں زبردست کمی کا امکان