کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سے ورک پرمٹ پروٹیکٹر اسٹیمپ اور ویزوں کے حامل بیرون ممالک ملازمتوں پر جانے والے افراد کو بلاجواز آف لوڈنگ کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتے سے بیرون ملک ملازمتوں پر جانے والے نوجوانوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کانٹریک کے ذریعے نوجوانوں کو ورک ویزے پر بھیجتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ورکرز سالانہ 33 سے 34 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں۔ عدنان پراچہ نے بتایا کہ بیرون ملک ملازمتوں پر جانے والوں کے پاس پروٹیکٹر کی اسٹیمپ اور ورک ویزا سمیت دیگر قانونی دستاویزات بھی موجود ہوتی ہیں لیکن اس کے باوجود ائرپورٹس کی اتھارٹی کی جانب سے انہیں آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روکے جانے والوں کے ٹکٹ نان ریفنڈ ایبل ہوتے ہیں جس سے انہیں بھاری مالی نقصانات ہو رہے ہیں جبکہ بیرون ملک کمپنیوں کی شکایات بھی بڑھ رہی ہیں۔ عدنان پراچہ نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے معاملہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مطلوبہ قانونی دستاویزات اور ویزوں کے ہمراہ بیرون ملک ملازمتوں پر جانے والوں کی مشکلات کو فوری طور حل کرانے کے احکامات جاری کریں کیونکہ یہ افرادی قوت ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملازمتوں پر جانے بیرون ملک

پڑھیں:

عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وزارت مذہبی امور

مکہ مکرمہ:

وفاقی وزارت مذہبی امور کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات اور قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مکہ میں قائم پاکستان حج مشن کا دورہ کیا اور حج مشن میں قائم شکایات سیل، ٹرانسپورٹ اور دیگر ونگز کے دورے کے دوران پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو نے وفاقی وزیر کو حج آپریشن پر بریفنگ دی۔

سیکریٹری مذہبی امور نے آگاہ کیا کہ عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات اور قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، عازمین حج کی شکایات کے ازالے کے لیے ٹال فری کال سینٹر مسلسل کام کر رہا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے حج مشن میں قائم شکایات سیل، ٹرانسپورٹ اور دیگر ونگز کا بھی دورہ کیا اور حج مشن کو ہدایت کی کہ پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستانی عازمین کی شکایات اور ان کے حل کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کروں گا، عازمین حج کو گزشتہ برسوں کی نسبت اس سال حج انتظامات میں واضح بہتری نظر آئے گی۔

وفاقی وزیر نے پاکستان میڈیکل مشن اور عازمین حج کی عمارتوں کا بھی دورہ کیا اور عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات دیے۔

متعلقہ مضامین

  • موٹروے ایم5 پر کراچی سے ڈی جی خان جانے والی مسافر بس میں آتشزدگی
  • 9مئی واقعات میں سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سانحہ9مئی :سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جعلی دستاویز پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے ایک ہی خاندان کے7مسافر زیرحراست، ایجنٹ بھی گرفتار  
  • عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وزارت مذہبی امور
  • اسٹاپ لسٹ میں شامل مسافر کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
  • بیرون ملک انتشار پھیلانے والے جہادی نہیں،افغان طالبان کا بھی فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری
  • چین نے پاکستان کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے،جاب فئیر میں 5سو ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو جاب دی جائیگی
  • کراچی: جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش، 3 افراد گرفتار
  • کچھ دماغ بھی آرڈر کرلیں: فواد چوہدری کا عدنان سمیع پر طنزیہ وار