برطانوی پولیس کا فلسطین کے حامی مظاہرین پر احتجاج کے خاتمے کیلئے دباؤ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
مظاہرین پر بی بی سی کے دفتر تک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، مظاہرین 18 جنوری کو بی بی سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی پولیس فلسطین کے حامی مظاہرین پر احتجاج کے خاتمے کے لئے دباؤ ڈالنے لگی۔ مظاہرین پر بی بی سی کے دفتر تک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، مظاہرین 18 جنوری کو بی بی سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ برطانوی شہری احتجاج میں فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مظاہرین پر
پڑھیں:
بیک وقت پنشن اورتنخواہ لینے پر پابندی عائد
اسلام آباد :وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے پرپنشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔
وزار ت خزانہ نے آفس میمورنڈم کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو 60 سال کی عمر کے بعد اگر دوبارہ ملازمت پر رکھا جاتا ہے تو وہ سابقہ ملازمت کی پنشن یا موجودہ ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کے حقدار ہوں گے۔
وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کئے ہیں، جن کے تحت ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا اپوائنٹمنٹ کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پنشنر کو پنشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز حاصل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔