شدید سردی اور دھند کا راج، کون سے موٹرویز ٹریفک کے لیے بند ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کے کئی سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ موٹروے ایم۔2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک، موٹروے ایم۔3 لاہور سے درخانہ تک، موٹروے ایم۔4 گوجرہ سے ملتان تک، موٹروے ایم۔5 ملتان سے روہڑی تک اور موٹروے ایم۔11 لاہور سے سیالکوٹ تک بند کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے
دوسری طرف ملک میں سردی کا راج بھی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ سے کراچی میں سرد ہواؤں کی نئی لہر داخل ہوجائے گی جس سے درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج دن میں درجہ حرات 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پنجاب میں بھی محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے اور دھند کا سلسلہ بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمال مغربی بلوچستان میں برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال سمیت پہاڑی علاقوں میں 17 سے 20 جنوری تک برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
CLIMATE Fog SNOW weather دھند شدید دھند موسم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کی پیش گوئی کی کا امکان ہے موٹروے ایم
پڑھیں:
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔ لاہور میں سورج کی تپش بڑھنے لگی،صبح میں ہی سورج کے تیکھے وار جاری ہیں ، شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق