UrduPoint:
2025-09-18@12:35:56 GMT

امریکی لائبریری کو 72 سال بعد کتاب واپس کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

امریکی لائبریری کو 72 سال بعد کتاب واپس کردی گئی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)حال ہی میں نیو یارک پبلک لائبریری کو ایگور اسٹراونسکی کی 1936 کی سوانح عمری کی کتاب 72 سال بعد واپس کی گئی ہے۔لائبریری کے ڈائریکٹر بلی پیروٹ نے کہا کہ انہیں کرسمس سے کچھ دن پہلے لائبریری کی ففتھ ایونیو برانچ سے کال موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

صورت حال ایک کتاب کی واپسی کی تھی جو 4 اپریل 1952 کو چیک آٹ کی گئی تھی اور دو ہفتے بعد واپس آنی تھی۔

پیرٹ نے بتایا کہ ہم معمول کے مطابق ہر وقت 80 یا 90 کی دہائی سے کتابیں حاصل کرتے ہیں لیکن صدی کے وسط سے شاذ و نادر ہی چیزیں ملتی ہیں۔پیرٹ نے کہا کہ ایگور اسٹراونسکی کی سوانح عمری ایک شخص نے واپس کی جس نے بتایا کہ اس کی والدہ نے اسے برونکس میں لائبریری کی ووڈ اسٹاک برانچ سے اس وقت چیک آٹ کیا تھا جب وہ ہنٹر کالج میں موسیقی کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

باس سے چھٹی کی درخواست کرنے کے 10 منٹ بعد ملازم انتقال کرگیا

کہتے ہیں کہ کسی کی زندگی کا بھروسہ نہیں، کب آخر سانس آجائے کسی کو معلوم نہیں۔ ایسا ہی بھارت میں اس وقت ہوا جب شنکر نامی ایک شخص نے اپنے باس سے چھٹی کی درخواست کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی کمپنی میں بطور مینیجر کام کرنے والے کے وی آیئر نے بتایا کہ اس کے ساتھ کام کرنے والا 40 سالہ شنکر ایک صحت مند شخص تھا جس کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کے وی آئیر نامی شخص نے 13 ستمبر کو پوسٹ شیئر کی اور اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتایا۔

DEVASTATING INCIDENT WHICH HAPPENED TODAY MORNING :-

One of my colleague, Shankar texted me today morning at 8.37 am with a message
"Sir, due to heavy backpain I am unable to come today. So please grant me leave." Such type of leave requests, being usual, I replied "Ok take…

— KV Iyyer – BHARAT ???????????????? (@BanCheneProduct) September 13, 2025


انہوں نے لکھا کہ آج صبح 8 بجکر 37 منٹ پر معمول کے مطابق کام پر جانے والا تھا کہ شنکر کا پیغام موصول ہوا کہ میں آج بیمار ہوں اس لیے کام پر نہیں آسکتا۔

کے وی آیئر کے مطابق شنکر کی چھٹی کی درخواست پر میں نے اسے چھٹی دے کر آرام کا مشورہ دیا اور تقریباً 11 بجے کے قریب مجھے شنکر کے نمبر سے کال موصول ہوئی اور بتایا گیا کہ اس کا انتقال ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں مجھے یقین نہیں آیا تو میں نے اپنے ایک اور ساتھی سے اس کی تصدیق کی تو مجھے پتہ چلا کہ صبح چھٹی کا میسج کرنے کے ٹھیک 10 منٹ یعنی 8 بجکر 47 منٹ پر شنکر کو دل کا دورہ پڑا، جس کے سبب اس کا انتقال ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین نے بھی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • دریائے سندھ پر طویل ترین گھوٹکی-کندھ کوٹ پل منصوبے میں اہم پیش رفت
  • افروز عنایت کی کتاب ’’سیپ کے موتی‘‘ شائع ہوگئی
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
  • آن لائن گیم کی لت 14 سالہ بچے کی زندگی نگل گئی
  • عالمی تنازعات میں اموات کا بڑا سبب کلسٹر بم، یو این رپورٹ
  • باس سے چھٹی کی درخواست کرنے کے 10 منٹ بعد ملازم انتقال کرگیا
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کوئی حق حاصل نہیں، ایران
  • کتاب ہدایت
  • سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری