آرمی چیف اور اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کو دل سے سراہتا ہوں
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 10سال کے سی پی ایف کے تحت 20 ارب ڈالرز کے وعدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کو دل سے سراہتا ہوں، کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک ورلڈ بینک کے پاکستان کی معاشی استحکام اور صلاحیت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 6 شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے، ان شعبوں میں بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، صاف توانائی، ماحولیاتی استحکام، جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری شامل ہے، لوگوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے کوششوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے شراکت مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، عالمی بنک نے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا، عالمی بنک تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے فراہم کرے گا، فریم ورک کی منظوری کیلئے 24 میں سے 19 ڈائریکٹرز نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا، عالمی بینک بقیہ رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی بی آر ڈی) کے تحت فراہم کی جائے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ توسیعی فریم ورک کے تحت چھ کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، چائلڈ سٹننگ کم کرنا، موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا منصوبوں میں شامل ہیں، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے اضافی فنڈنگ سے سی پی ایف کی تکمیل ہوگی، سی پی ایف کا مقصد چائلڈ اسٹننگ کو کم کرنا، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا، صاف پانی کی فراہمی، جامع ترقی کیلئے عوامی وسائل اور پرائیویٹ سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے، مخصوص اہداف میں ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا بھی پروگرام کا حصہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
غزہ میں بین الاقوامی فورسزکی تعیناتی کیلئے متفقہ فریم ورک تیارکر رہے ہیں، ترک وزیرخارجہ
غزہ میں بین الاقوامی فورسزکی تعیناتی کیلئے متفقہ فریم ورک تیارکر رہے ہیں، ترک وزیرخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025  سب نیوز 
انقرہ(سب نیوز )ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہیکہ غزہ میں بین الاقوامی فورسز کی تعیناتی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ پر کام کر رہے ہیں اور فریم ورک مکمل ہونے کے بعد ہی افواج کی تعیناتی پر فیصلہ کیا جائیگا۔غزہ کی تعمیرنو کے منصوبے پر مشاورت کے لیے سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن، پاکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد استنبول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکییکے وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو غزہ پٹی میں حملے روکنے ہوں گے، اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد میں مشکلات ہیں، اسرائیل امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ میں داخلے سے روک رہا ہے، اسرائیل کو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانی چاہیے۔ترک وزیر خارجہ سے سوال کیا گیا کہ کیا ترکیے غزہ میں اپنی فوج بھیجے گا؟ جس پر ان کا کہنا تھا ممالک اس مشن کے لیے تعریف اور قانونی حیثیت طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس تعریف کے مطابق ممالک فیصلہ کریں گے کہ وہ فوجی بھیجیں یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس غزہ پٹی کا انتظام فلسطینی کمیٹی کے حوالیکرنے پر تیار ہے، ترکیے چاہتا ہے کہ جنگ کے بعد فلسطینی اپنی سکیورٹی خود سنبھالیں اور اپنی حکومت خود چلائیں، تاہم اس سے پہلے کئی ضروری اقدامات اٹھانیکی ضرورت ہے۔ترک وزیر خارجہ کا مزیدکہنا تھا کہ اجلاس میں غزہ پٹی کا انتظام فلسطینیوں کے حوالے کرنے کی حمایت کی گئی، اجلاس میں غزہ پٹی کی تعمیر نو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ ترکیے نے غزہ میں تعینات ہونے والی بین الاقوامی فورسز میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم اسرائیل نے اس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآرٹیکل 53 شق 3 اور آرٹیکل 61 کے تحت سینیٹر سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر آرٹیکل 53 شق 3 اور آرٹیکل 61 کے تحت سینیٹر سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم